Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، تعلیمی اداروں کی بندش اور جلسہ جلوس پر پابندی کے متعلق اہم فیصلے

By Akhtar Rasool
نومبر 16, 2020 2 Min Read
0

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے شکل تبدیل کرلی ہے اور تیزی سے پھیل رہا ہے اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو خدشہ ہے کہ اسپتال مریضوں سے بھرجائیں گے

وزیراعظم عمران خان قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم بڑے خوش قسمت ہیں کہ کورونا وائرس کی تباہی سے بچ گئے، جون میں ہمارے اسپتال کورونا مریضوں سے بھر گئے تھے تاہم قوم نے احتیاط کی اور ہم کورونا کی تباہی سے بچ گئے لیکن اب کورونا کی دوسری لہر آرہی ہے اور کیسز پہلے سے زیادہ بڑھ رہے ہیں، پچھلے دس دن میں کورونا کے چار گنا کیسز بڑھ گئے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر میں ہم نے اگر احتیاط نہ کی تو خدشہ ہے کہ اسپتال مریضوں سے بھرجائیں گے جب کہ حالات دیکھ کر اسکولوں سے متعلق ایک ہفتہ میں فیصلہ کریں گے، اسکولوں سے کورونا پھیلا تو سردیوں میں تعطیلات بڑھا دیں گے گرمیوں میں کم کر دیں گے

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے سارے ملک میں جلسے ختم کردیے ہیں، دوسروں کو بھی کہیں گے جلسے ختم کردیں، کسی بھی تقریب میں 300 سے زیادہ لوگ نہیں ہوں گے، شادیوں کی تقریبات کھلے مقامات پر کی جائیں، مساجد میں رمضان کی طرح ایس او پیز پر عمل کریں، ہمارے علماء نے کورونا ایس او پیز کی پہلے بھی حمایت کی ہے ، مساجد سے کورونا نہیں پھیلا کیوں کہ ساری دنیا نے رمضان میں مسجدیں بند کر دیں، لیکن پاکستان میں کھلی رہیں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ وقت فیصلوں پر عمل کرنے کا ہے کیوں کہ اسپتال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، عوامی مقامات پر نکلیں تو پہلے ماسک پہنیں، تقریب میں لوگ ماسک پہنیں، اورسماجی فاصلہ رکھیں، ماسک پہننے سے کورونا وبا بہت کم  پھیلتی ہے

انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹ بند نہیں کر رہے ہیں تاہم ریسٹورنٹ میں سماجی فاصلہ رکھیں، وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے کورونا سے اموات اور معیشت کو بچایا تاہم ٹورازم، شادی ہالز کو بہت نقصان پہنچا.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

حکومت کا ریپ کیسز کے تیز ٹرائل کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کا منصوبہ

Next

تعلیمی اداروں ﮐﯽ ﺑﻨﺪﺵ ﺳﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﺍﯾﮏ ﮨﻔﺘﮯ تک موخر

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme