Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

خلیج فارس کا 1700 سال پرانا موتیوں والا قصبہ

By Akhtar Rasool
مارچ 22, 2023 3 Min Read
0

ماہرینِ آثار قدیمہ نے کہا ہے کہ انہیں خلیج فارس کے ایک جزیرے میں ایک قدیم قصبے کی باقیات ملی ہیں، جہاں زیادہ تر لوگ سمندر سے موتی ڈھونڈنے کے پیشے سے منسلک تھے

’ام القیوین‘ کے جزیرے سینیہ کے اس قصبے کی باقیات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں سینکڑوں مکانات تھے، جن میں ممکنہ طور پر ہزاروں افراد رہتے تھے۔ اس قصبے کا تعلق چھٹی صدی عیسوی سے تھا۔ اسی صدی کے آخر میں اس خطے میں اسلام پھیلنا شروع ہوا تھا

عالمی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ماہرینِ آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ قدیم تاریخی حوالوں میں ایسے قصبوں کا ذکر ملتا ہے، جہاں سمندر سے نکالے جانے والے موتیوں کا کاروبار ہوتا تھا، لیکن یہ پہلی بار ہے کہ متحده عرب امارات کے خلیج فارس کے علاقے میں موتیوں والے ایک قصبے کی باقیات دریافت ہوئی ہیں

متحدہ عرب امارات یونیورسٹی میں شعبہ آثار قدیمہ کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر ٹموتھی پاور نے کہا ہے کہ یہ خلیجی علاقے میں موتیوں والے قدیم ترین قصبے کی دریافت کی ایک اہم مثال ہے

موتیوں کا قصبہ جزیرہ سینیہ پر واقع ہے۔ اس جزیرے کے نام کا مطلب ہے ’چمکتی ہوئی روشنیاں‘ ۔ جس کی ممکنہ وجہ یہ ہے کہ اس علاقے میں بہت پہلے ماہرینِ آثار قدیمہ نے 1400 سو سال پرانی ایک خانقاہ کی باقیات دریافت کی تھیں، جو سورج کی روشن اور گرم کرنوں میں چمک رہی تھیں۔ موتیوں کا قصبہ اس خانقاہ کے جنوب میں تقریباً چوبیس ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے

پاور نے بتایا کہ ماہرین آثار قدیمہ نے وہاں ساحلی پتھروں اور چونے کے پلستر سے بنے مکانوں کی باقیات دریافت کیں، جن میں چھوٹے چھوٹے گھروں سے لے کر بڑی حویلیاں بھی تھیں۔ جو معاشرتی تقسیم کو ظاہر کرتی ہیں

پاور کا مزید کہنا تھا کہ ان باقیات سے ظاہرہوتا ہے کہ اس قصبے میں سال بھر رہائش رکھی جاتی تھی، جب کہ کئی دوسری جگہوں پر رہائش سال کے اس حصے میں ہوتی تھی جب وہاں سمندر سے سیپیاں اور موتی نکالنے کا کام ہوتا تھا

قصبے کے مکانوں سے آثار قدیمہ کے ماہرین کو ناپختہ حالت میں موتی اور سمندر میں ڈبکی لگانے کا سامان میں ملا ہے جس کی مدد سے وہ تیزی سے پانی کی تہہ میں پہنچ کر جلدی سے اوپر آجاتے تھے۔ کیونکہ اس عمل کے دوران انہیں اپنا سانس روک کر رکھنا پڑتا تھا

ام القیوین کے محکمہ سیاحت اور آثار قدیمہ، متحدہ عرب امارات یونیورسٹی، امارات میں اطالوی آثار قدیمہ کے مشن اور نیویارک یونیورسٹی میں قدیم دنیا کے مطالعہ کے انسٹی ٹیوٹ نے کھدائی میں حصہ لیا۔ ام القیوین اس جگہ ایک سیاحتی مرکز بنانے کا ارادہ رکھتی ہے

یاد رہے کہ ام القیوین، متحدہ عرب امارات میں شامل سب سے کم آبادی والی ریاست ہے

یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہوگی کہ دس ہزار سیپیوں میں سے صر ف ایک سیپی ایسی ہوتی ہے، جس کے اندر موتی موجود ہوتا ہے۔ ایک موتی ڈھونڈنے کے لیے دس ہزار سیپیوں کو کھول کر کھنگالنا بلاشبہ ایک صبر آزما کام ہے

لیکن سائنس کی ترقی نے موتیوں کے کام کو بہت آسان بنا دیا ہے کیونکہ اب زیادہ تر موتی مصنوعی طریقے سے پیدا کیے جاتے ہیں لیکن واٹر پرلز اکثر سونے سے بھی مہنگے ہیں۔

Tags:

bahrain - exploring old history and the new!bahrain vat consultant in indiabahrain vat consultant in mumbaidrain the oceansdrain the oceans nat geoearly modern periodearly modern worldexpensive pearlsgcc vat consultant in indiagcc vat consultant in mumbaigiant real edison pearlkerala 100 years agoreal diamond & pearls found in oysterreal pearls from oysterthe american revolutionthe motley fool (organization)War and Peacewar in the pacific
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کا اصل مطلب

Next

بھوک بڑھانے والے ’ہارمون‘ کا ’ہارٹ فیل‘ کے علاج سے حیران کن تعلق دریافت

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme