Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

بھوک بڑھانے والے ’ہارمون‘ کا ’ہارٹ فیل‘ کے علاج سے حیران کن تعلق دریافت

By Akhtar Rasool
مارچ 22, 2023 2 Min Read
0

ایک تازہ مختصر تحقیق کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ انسانوں میں بھوک بڑھانے والے خصوصی ہارمون سے ’ہارٹ فیل‘ کے مریضوں کا علاج کیا جا سکتا ہے اور مذکورہ ہارمون کے استعمال سے ہارٹ فیل جیسی سنگین بیماری سے بھی بچا جا سکتا ہے

ماہرینِ طب کے مطابق انسان کا دل اس وقت ناکارہ ہوجاتا ہے، جب اسے مطلوبہ خون مہیا نہیں ہو پاتا اور دل کو خون کی مناسب ترسیل نہ ہونے کی متعدد وجوہات ہوتی ہیں، جن میں سے بعض سنگین بھی ہوتی ہیں

اگرچہ خیال کیا جاتا ہے کہ دل ناکارہ ہونے سے انسانی جان نہیں بچ پاتی، تاہم بعض اوقات ہارٹ فیل ہونے کے باوجود انسان کی زندگی بچ جاتی ہے لیکن ایسے کیسز میں متاثرہ مریض کو بروقت طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے

یورپی ماہرین نے ہارٹ فیل کے مریضوں کو خون کی مناسب اور ترتیبوار خون کی ترسیل کے لیے ایک مختصر تحقیق کی، جس کے نتائج نے ماہرین کو بھی حیران کر دیا اور انہوں نے اس پر مزید تحقیق پر زور دیا ہے

طبی جریدے ’یورپین ہارٹ جرنل‘ میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے تیس رضاکاروں پر بھوک بڑھانے والے ہارمون (acyl ghrelin) کے اثرات جانچنے کے لیے تحقیق کی گئی

تحقیق میں شامل تمام رضاکاروں کے ماضی میں دل فیل ہو چکے تھے اور انہوں نے متعدد ادویات سے صحت اور زندگی پائی تھی

ماہرین نے تمام رضاکاروں کو دو گروپوں میں تقسیم کر کے ایک گروپ کو بھوک بڑھانے والے ہارمون (acyl ghrelin) سے دوائی دی، جبکہ دوسرے گروپ کو ماہرین نے فرضی دوائی دی

تمام رضاکاروں کو دو گھنٹے تک فیوژن ڈرپ لگایا گیا اور انہیں ایسے عمل سے دو سے پانچ بار وقفے وقفے سے گزارا گیا

نتائج سے معلوم ہوا کہ جن رضاکاروں کو بھوک بڑھانے والے ہارمون (acyl ghrelin) سے تیار دوائی دی گئی، ان کے دل کی حالت دوسرے گروپس کے مقابلے 28 فیصد بہتر ہوئی اور ان کے دل کو مناسب اور معیاری مقدار میں مطلوبہ خون کی ترسیل بھی ہوئی

علاوہ ازیں تمام رضاکاروں پر دوائی کے دوسرے کوئی منفی اثرات بھی نوٹ نہیں کیے گئے، ان میں پیٹ کے درد، بلڈ پریشر کم ہوجانے یا بڑھ جانے سمیت دیگر شکایات بھی سامنے نہیں آئیں

ماہرین کے مطابق مختصر اور محدود تحقیق سے معلوم ہوا کہ بھوک بڑھانے والے ہارمون (acyl ghrelin) سے دوا ہارٹ فیل کے مریضوں پر بہترین طریقے سے کام کرتی ہے، اس لیے مذکورہ معاملے پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے

ماہرین کا کہنا تھا کہ مذکورہ معاملے پر مزید تحقیق کرکے ہارٹ فیل کے مریضوں کے لیے علاج کے نئے طریقے تلاش کیے جائیں۔

Tags:

congestive heart failureconstipation treatmentcortisol hormoneHealthHeart AttackHeart Diseaseheart disease womenheart failurehigh blood pressure treatmenthormone healthhormoneshow to get more energyinsulin resistance and heart diseaseliver disease how to treatliver disease treatmentliver problem and treatmentmenopause and heart disease riskstreatment for diabetestype 2 diabetes treatmentwomen and heart disease
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

خلیج فارس کا 1700 سال پرانا موتیوں والا قصبہ

Next

’میسی فیور‘ برقرار، عالمی چیمپیئن ارجنٹائن کا پہلا میچ کل

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme