Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

دادو میں ایک اور گاؤں آگ کی نذر

By Akhtar Rasool
اپریل 25, 2022 3 Min Read
0

کراچی : میڈیا  رپورٹ کے مطابق نور پور کے دورے پر آئے دادو کے ڈپٹی کمشنر سید مرتضیٰ شاہ نے بتایا کہ آگ دوپہر 1:40 بجے کے قریب ایک کچے مکان پر ہائی وولٹیج بجلی کی تار گرنے کے بعد شروع ہوئی اور تیز ہواؤں کے باعث قریبی گھروں میں پھیل گئی، انہوں نے مزید کہا کہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

تاہم مقامی لوگوں کو اپنی مدد آپ آگ بجھانی پڑی کیونکہ میہڑ کی تحصیل انتظامیہ آگ پر قابو پانے کے لیے ایک بھی فائر ٹرک بھیجنے میں ناکام رہی

ایک مقامی رہائشی وزیر قمبرانی نے بتایا کہ اس نے آگ لگتے ہی حکام کو فون کیا لیکن کوئی بھی ان کی مدد کے لیے نہیں آیا اور کم از کم 3 گھنٹے تک آگ لگی رہی

سندھ کے ضلع دادو کے ایک گاؤں نورپور میں آگ لگنے سے کم از کم 20 کچے مکانات اور مویشیوں اور اناج سمیت قیمتی املاک خاکستر ہوگئیں ہیں

مولا بخش سیال نے مقامی حکام کی بے حسی کی شکایت کرتے ہوئے کہا ‘ہم کھلے آسمان تلے بیٹھے حکام کے انتظار میں تھے کہ وہ ہمیں بچائیں لیکن کوئی نہیں پہنچا’

آگ لگنے سے مکانات، مویشی اور گندم سمیت دیگر قیمتی سامان جل گیا، ایک اور رہائشی ذاکر قمبرانی نے بتایا کہ آگ سے کُل 5 ہزار من گندم جل کر تباہ ہو گئی، انہوں نے مزید کہا کہ کپڑے، زیورات اور دیگر قیمتی سامان بھی راکھ کا ڈھیر بن گیا

امداد قمبرانی نے بتایا کہ آگ میں کم از کم 20 بکریاں، گائے اور بھیڑیں جل کر خاکستر ہو گئیں، اسماعیل سیال اپنے خاندان کو آگ سے بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے 5 بکریاں اور گندم اور دھان کا ایک سال تک کا ذخیرہ کھو بیٹھے، انہوں نے اپنی فیملی کے لیے عید کے کپڑوں پر 20 ہزار روپے خرچ کیے تھے لیکن آگ نے سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بچل قمبرانی کی اہلیہ نے کہا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتوں افراد کو بچانے میں کامیاب رہیں لیکن ان کی 5 بکریاں اور دیگر جائیداد نہیں بچ پائی

دادو میں پیر کے بعد سے آگ لگنے کا یہ چھٹا واقعہ ہے، ان آتشزدگیوں میں اب تک کل 136 مکانات جل کر خاکستر ہو چکے ہیں، سیتا روڈ ٹاؤن کے قریب گاؤں جالب رند میں 50 مکانات، خیرپور ناتھن شاہ کے قریب گاؤں محمد کھوسو میں 11 مکانات، میہڑ کے قریب گاؤں صالح سولنگی میں 5 گھر اور میہڑ تعلقہ کے گاؤں فیض محمد کھوسو دریانی چانڈیو میں 70 گھر تباہ ہو گئے

ایک اور بچہ جاں بحق

دریں اثنا فیض محمد دریانی چانڈیو گاؤں میں آتشزدگی سے جاں بحق بچوں کی تعداد 10 ہو گئی، آگ سے زخمی ایک اور بچہ کراچی کے جناح اسپتال میں دم توڑ گیا۔

حسن ولد بہار چانڈیو کو تشویشناک حالت کے باعث کراچی منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، اب تک ایک بچے سمیت کم از کم 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

دیہاتیوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد اپنے گھروں کی تعمیر نو شروع کروائیں۔

آتشزدگی کے باعث اپنے 4 بچے کھونے والے امام الدین چانڈیو نے کہا کہ شدید گرمی میں خیموں میں رہنا مشکل ہے

ناراض دیہاتیوں نے مہر فرید آباد لنک روڈ پر الگ الگ مقامات پر متعدد احتجاجی مظاہرے بھی کیے

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت اس معاملے میں ذمہ داروں کا تعین کرے گی جبکہ انہیں ان کے گھروں اور گاؤں کی بحالی میں حکومت کے تعاون کا یقین دلایا

Tags:

District DaduSindhSindh Government
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

2300 ارب روپے کے 764 منصوبے بند کرنے کی تجویز

Next

کراچی سے لاپتہ دعا زہرہ اور نمرہ معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme