Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

دماغ میں وہ کون سی لہریں ہیں، جو جذبات قابو میں رکھتی ہیں؟ نئی تحقیق

By Akhtar Rasool
جون 29, 2022 2 Min Read
0

انسانی دماغی کی پیچیدگیوں کو سمجھنا ایک مشکل ترین عمل ہے۔ اب دماغ کی مختلف لہروں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے تھیٹا لہریں یا امواج انسانی جذبات کو باقاعدہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں

تھیٹا امواج کی وجہ سے ہی ہم شور کے ماحول میں توجہ سے کام کرتے ہیں، یا پھر مشکل صورتحال میں غصے پر صبط رکھ پاتے ہیں اور انہیں سمجھ کر کئی طرح کی نئی تھراپی وضع کی جا سکتی ہیں

مانٹریال یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اب تھیٹا امواج کے کئی دیگر پہلو سامنے آئے ہیں، جنہیں جان کر ہم بے چینی، موڈ کے اتارچڑھاؤ اور بارڈرلائن پرسنیلٹی ڈس آرڈر جیسے عارضوں کا علاج کرسکیں گے

مانٹریال یونیورسٹی کے پروفیسر مارک لیوئی اور ان کے شاگرد نے ثابت کیا ہے کہ دماغ کے ایک مخصوص حصے، ’فرنٹکل کارٹیکس‘ میں تھیٹا لہریں جذبات کو ریگولیٹ کرتی ہیں

اس ضمن میں چوبیس افراد کا دماغی مطالعہ کیا گیا تو معلوم ہو اکہ جذباتی اظہار اور اسے قابو کرنے کے عمل میں تھیٹا امواج کی سرگرمی قدرے بڑھ جاتی ہے۔ تاہم یہ تحقیق 2013ع میں کی گئی تھی

تمام شرکا کو ایک ٹیسٹ سے گزارا گیا تھا جسے ’اکتسابی بازگشت‘ یعنی کوگنیٹو ری اپریزل کا نام دیا گیا تھا، اس میں ایک صورتحال کی دوبارہ تشکیل کی جاتی ہے تاکہ مریض میں جذباتی اتار چڑھاؤ کو نوٹ کیا جاسکے

ماہرینِ کے پیشِ نظر یہ دیکھنا تھا کہ کس طرح برقی اکتسابی عمل رونما ہوتا ہے اور اس میں تھیٹا امواج کا کردار کیا ہو سکتا ہے

سائنسدانوں نے اس ضمن میں دس مرد اور چودہ خواتین کی کھوپڑیوں پر الیکٹروڈ لگا کر انہیں پریشان کن تصاویر دکھائیں، مثلاً ایک حملہ آور شخص کے ہاتھ میں خنجر تھا یا پھر ایک خونخوار کتے کو حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ اس دوران دماغی سرگرمیاں ای ای جی اور دیگر طریقوں سے نوٹ کی جاتی رہیں

اس دوران انہیں اپنے جذبات برقرار رکھنے، کم کرنے اور بڑھانے کے احکامات بھی دیئے جاتے رہے

اسی دوران دماغی برقی سرگرمی کی لہروں کا بغور مطالعہ کیا جاتا رہا تو معلوم ہو کہ 4 سے 8 ہرٹز پر تھرتھرانے والی تھیٹا لہریں ہی زیادہ سرگرم تھیں

اس طرح جذباتی اتار چڑھاؤ میں تھیٹا امواج کا ایک اہم کردار سامنے آیا۔ اس تحقیق سے دماغ کا وہ گوشہ بھی سامنے آیا، جہاں سے یہ امواج خارج ہوتی ہیں

لیکن ماہرین نے ایلفا امواج کو بھی دیکھا جو 8 سے 13 ہرٹز کے درمیان موجود ہوتی ہیں، اس طرح جذباتی سرگرمی میں ایلفا لہروں کا کوئی کردار سامنے نہیں آیا

اس تحقیق سے ایک جانب انسانی جذبات اور احساسات کو سمجھنے میں مدد ملے گی، تو دوسری جانب کئی نفسیاتی عوارض کے علاج کی راہیں ہموار ہوں گی۔

Tags:

braincontrol emotionsHuman EmotionsMedicalMedical Sciencewaves in the brain
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

انسانوں اور آکٹوپس کے دماغ کے جینز کی مشترکہ خصوصیات

Next

یورپ میں 2035ع تک ایندھن سے چلنے والی تمام گاڑیاں ختم ہو جائیں گی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme