Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

دوسروں کو نصیحت، خود میاں فضیحت: ایف بی آر کے دس ہزار سے زائد افسران کا ٹیکس فائلر نہ ہونے کا انکشاف!

By Akhtar Rasool
دسمبر 7, 2023 3 Min Read
0

باخبر ذرائع نے ”دوسروں کو نصیحت، خود میاں فضیحت“ کی مصداق صورتحال کی نشاندھی کی ہے، جس کے مطابق گزشتہ دو برس کے دوران پاکستان کی اعلیٰ ٹیکس اتھارٹی ’فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)‘ کے دس ہزار سے زائد ملازمین کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے والوں (نان فائلرز) کے طور پر شمار کیا گیا ہے

یہ انکشاف معیشت کو دستاویزی شکل دینے اور ٹیکس بیس کو وسیع کرنے کی کوششوں کے حوالے سے سنگین خدشات کو جنم دیتا ہے، کیونکہ ٹیکس اتھارٹی خود اس بات کو یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے کہ اس کے ملازمین سال 2022 اور 2023 میں ٹیکس ادا کریں

نان فائلر ہونے کا رجحان خاص طور پر ملک بھر میں گریڈ 17 سے نیچے کے افسران میں پایا جاتا ہے، ایسے کئی واقعات سامنے آںے کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاحال ایسے ملازمین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے

یہ بات قابل غور ہے کہ ٹیکس اتھارٹی کی کل افرادی قوت ملک بھر میں 25 ہزار ہے، ان میں گریڈ 17 سے اوپر کے افسران کی تعداد 1700 ہے، 2022 میں گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے نان فائلر افسران کی تعداد تقریباً 500 سے زائد تھی

تاہم 2023 میں اس کیٹگری میں نان فائلرز کی تعداد اب بھی 300 ہے، صرف 1400 افسران نے 31 دسمبر تک ٹیسک جمع کرانے کی مدت میں خصوصی توسیع کے باوجود اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں

یہ صورتحال اعلیٰ عہدے پر فائز افسران کی جانب سے ٹیکس کی عدم ادائیگی کے مستقل مسئلے کو نمایاں کرتی ہے

ٹیکس سال 2023 میں اِن لینڈ ریونیو سروس نے افسران میں ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی شرح 88 فیصد دیکھی جبکہ کسٹمز گروپ افسر کے زمرے میں یہ شرح 80 فیصد ہے

2023 میں اِس شرح میں نسبتاً اضافے کی وجہ ایف بی آر کے چیئرمین کی طرف سے دی گئی خصوصی توسیع کو قرار دیا جاتا ہے، جس کے تحت ملازمین کو 31 دسمبر تک اپنے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی اجازت دی گئی تھی

عادی نان فائلرز : یہ توسیع ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی معیاری توسیع کی آخری تاریخ کے برعکس ہے، جو عام شہریوں کے لیے 31 اکتوبر کو ختم ہو گئی تھی۔

ملک بھر میں گریڈ 17 سے نیچے کے افسران میں ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے کی شرح 60 سے 70 فیصد کے درمیان ہے، اس کیٹگری میں ملک بھر سے تقریباً 23 ہزار 300 ملازمین شامل ہیں، تاہم سرکاری اندازے کے مطابق اس کیٹگری میں تقریباً 10 ہزار ملازمین عادی نان فائلرز ہیں

کراچی میں ریجنل ٹیکس آفس-ون کے چیف کمشنر کی جانب سے کی جانے والی ایک حالیہ مشق سے انکشاف ہوا ہے کہ تقریباً 307 افسران نے 2022 اور 2023 میں اپنے ٹیکس گوشوارے نہیں جمع کرائے

اگر اس مشق کو 22 آر ٹی اوز، 2 کارپوریٹ ٹیکس دفاتر (سی ٹی اوز) اور 3 بڑے ٹیکس دہندگان یونٹس (ایل ٹی یوز) تک بڑھایا جائے تو ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے اہلکاروں کی تعداد ممکنہ طور پر ہزاروں تک پہنچ سکتی ہے

ایف بی آر کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 31 دسمبر تک ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، تاہم ایف بی آر میں ٹیکس گوشوارے جمع نے کروانے والے افسران کی شرح ظاہر کرتی ہے کہ یہ افسران ملک میں ٹیکس بیس کو وسیع کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ بنیں گے۔

Tags:

ex military officersfbr considering imposing tax on freelancersFBR Pakistanfile income tax return for salary personfiler process in pakistanhow become filer in pakistanhow to become filer in pakistan onlinehow to become tax filer in pakistanhow to file income tax complaint against someonehow to file income tax return fbr pakistan 2023how to get fbr ntn pakistanhow to get filer in pakistanincome tax return experts fbr pakistanlatest news pakistanmethod to file tax returnmethod to file tax return 2023 in fbrnil fillers noticenon filer will go to jailnow fbr ready to take action against tax fraudpak army retired officersPakistanpakistan news livepakistan news todaypakistan taxproblems of non tax filers increaseTaxtax evaders will not be sparedtax in pakistantax returntaxation in pakistantroubles of non- tax filers increasewhat is ntn number pakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ملک ریاض و دیگر 5 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

Next

انسانی جسم کا کون سا عضو تیزی سے بوڑھا ہوتا ہے؟ صحت کے متعلق انتہائی اہم تحقیق

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme