Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

انسانی جسم کا کون سا عضو تیزی سے بوڑھا ہوتا ہے؟ صحت کے متعلق انتہائی اہم تحقیق

By Akhtar Rasool
دسمبر 7, 2023 2 Min Read
0

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خون کے ٹیسٹ کے ذریعے یہ معلوم ہو سکتا ہے کہ انسان کے اندرونی اعضا کتنی تیزی سے بوڑھے ہو رہے ہیں اور یہ بھی پیشن گوئی کی جا سکتی ہے کہ کون سے اعضا جلد کام کرنا بند کر جائیں گے

یہ تحقیق امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی گئی

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ دل، دماغ اور پھیپھڑوں سمیت جسم کے گیارہ اعضا کی صحت کی نگرانی کر سکتے ہیں

نیچر نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ پچاس سال سے زائد عمر کے ہر پانچ میں سے ایک صحتمند بالغ شخص کا کم از کم ایک عضو تیزی سے بوڑھا ہو رہا ہے، اس کا مطلب ہے کہ اگلے پندرہ سال کے اندر ان کے ایک عضو میں بیماری پیدا ہونے کا زیادہ خطرہ ہے

اور ہر سو میں سے ایک یا دو افراد کے کئی اعضا ان کی سالگرہ کی عمر سے زیادہ بوڑھے ہیں

محققین نے کہا کہ اگرچہ اس تحقیق کے نتائج کچھ لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث ہوسکتے ہیں لیکن یہ طبی لحاظ سے اہم ہے

انسان کی عمر دو طریقوں سے بڑھتی ہے، پہلی وہ عمر جس کے مطابق آپ اپنی سالگرہ مناتے ہیں اور دوسری عمر آپ کی صحت پر منحصر ہے، جسے ’بائیولوجیکل عمر‘ کہتے ہیں، سائنسدان آپ کے جسم میں بائیولوجیکل علامات کا مطالعہ کر کے بتا سکتے ہیں کہ آپ کی بائیولوجیکل عمر کیا ہے

اسٹینفورڈ میڈیسن کے محققین نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ان افراد کی اصل عمر کے علاوہ ان کی بائیولوجیکل عمر کیا ہے، اس کے لیے محققین نے ان افراد کےخون میں موجود پروٹینز کا مطالعہ کیا

محققین نے خون کے ٹیسٹ کے نتائج اور مریض کے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے مشین لرننگ الگورتھم کا بھی سہارا لیا

جس طرح دل کا دورہ ہونے سے انسان موت کے منہ میں جاسکتا ہے، اسی طرح دماغ کے مسلز تیزی سے بوڑھے ہورہے ہوں تو ڈیمنشیا کا خطرہ بڑھ سکتا ہے

محققین کی ٹیم نے گیارہ اہم اعضا کے خون کا ٹیسٹ کا تجربہ کیا، جن میں دل، دماغ، چربی، پھیپھڑے، مدافعتی نظام، جگر، مسلز، لبلبہ، ویسکولیچر اور آنتیں شامل تھیں

تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ انسانی جسم کے ایک یا زیادہ اعضا میں اگلے پندرہ سالوں کے دوران سنگین بیماریوں کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے

اسٹینفورڈ میں نیورولوجی کے پروفیسر اور مصنف ڈاکٹر ٹونی وِس کا کہنا ہے نتائج سے معلوم ہوا کہ پچاس سال کی عمر یا اس سے زیادہ عمر کے 18.4 فیصد افراد میں کم از کم ایک عضو تیزی سے بوڑھا ہو رہا ہے

انہوں نے بتایا کہ ان افراد کو اگلے پندرہ سالوں میں ان مخصوص عضو میں بیماری کا زیادہ خطرہ ہے

ڈاکٹر ٹونی وِس کا کہنا ہے کہ اگر ہم یہ تحقیق بڑے پیمانے پر کریں تو لوگوں کے بیمار ہونے سے پہلے ان کا علاج کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔

Tags:

5 vital organs of human bodyamerican healthamerican health carebachelor of science in health sciencesenvironmental health scienceexpensive health caregut healthgut health expertHealthhealth (literary genre)Health Carehealth care (issue)health coachhealth discusshealth insurancehealth policyhealth sciencehealth science boot camphealth science careershealth science classeshealth science collegehealth science courseshealth science degreehealth science degree jobshealth science jobshealth science majorhealth science studieshealth sciencesholistic health carehow many organs are in the human body?Human Bodyhuman body factshuman body for kidshuman body organshuman body systemshuman body testinfant healthinternal organs of human bodyis a health science degree worth itlearn the human bodylist of organs in the human bodymental health issueorgans of the bodyparts of the bodypenn health sciencePeoplepeople thinkpoor healthpublic healthpublic health issuespublic health problems in usSciencethe human bodythe real human body internal organs of the thoraxwhat are the 12 organs of the body?what are the 78 organs in the human body?what is a health science degreewhat is the human bodywhy health care is so expensiveWorld Health Organization
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دوسروں کو نصیحت، خود میاں فضیحت: ایف بی آر کے دس ہزار سے زائد افسران کا ٹیکس فائلر نہ ہونے کا انکشاف!

Next

بجلی کے غلط بِل۔۔۔ کیا لاکھوں صارفین کو ’لُوٹی گئی‘ اربوں روپے کی رقم لَوٹائی جا سکے گی؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme