Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

دیوی کو خوش کرنے کے لیے بھارتی کسان نے اپنی زبان کاٹ ڈالی

By Akhtar Rasool
ستمبر 12, 2022 2 Min Read
0

بھارت میں ایک کسان نے دیوی کو خوش کرنے کے لیے اپنی زبان کاٹ ڈالی، پولیس کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر نئی دہلی میں پیش آیا، کسان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش کے مشہور مندر میں چالیس سالہ کسان نے چھری سے اپنی زبان کاٹ لی تھی، جس کے بعد وہاں موجود ہجوم میں خوف و ہراس پھیل گیا

تفتیشی افسر ابھیلاش تیواری نے بتایا کہ کسان اور اس کی بیوی نے اس سے قبل مذہبی رسومات ادا کیں، جس کے بعد انہوں نے چھری سے اپنی زبان کاٹی اور مندر کے دروازے پر رکھ دی

تفتیشی افسر کا کہنا تھا ”مندر میں تعینات ہمارے افسران نے پوجا کرنے والے دوسرے لوگوں کی مدد سے اسے ہسپتال پہنچایا“

افسر نے بتایا کہ اُن کی بیوی کا کہنا تھا کہ ’میرے شوہر نے دیوی کو خوش کرنے کے لیے اپنی زبان کی ’قربانی‘ دی ہے‘ تاہم وہ وضاحت نہیں کر سکیں کہ ان کے شوہر نے ایسا کیوں کیا

بھارت میں عموماً اس نوعیت کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں، جن میں شہری اپنے دیوی دیوتاؤں کو خوش کرنے کے لیے جسمانی اعضا کو نقصان پہنچاتے ہیں اور بعض اوقات انسانی جان تک کی قربانی دے دیتے یا بَلی چڑھاتے ہیں، اسی طرح کچھ لوگ دیوتاؤں کو خوش کرنے کے لیے عجیب و غریب حرکتیں بھی کرتے ہیں

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی بھارت کی دو ریاستوں میں اس طرح کے دو واقعات رپورٹ ہوئے تھے، جب دو نوجوانوں نے اپنے دیوتاؤں کو خوش کرنے کے لیے اپنی زبانیں کاٹ لی تھیں

سال 2020ع میں ایک ہندو پجاری نے مقامی کسان کا سَر قلم کر کے اپنے دیوتا کے سامنے پیش کر دیا تھا، پجاری نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں خواب میں دیوی نے ایسا کرنے کے لیے کہا تھا۔

Tags:

FarmerHinduismIndia
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹیکنالوجی کی دنیا اور روبوٹ کے متعلق دو حیرت انگیز خبریں

Next

پنجگور: لیویز اہلکار سمیت چار ملزمان کی تین لڑکوں سے اجتماعی زیادتی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme