Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

رات دیر سے دن چڑھے تک سونے والے کس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں؟

By Akhtar Rasool
ستمبر 20, 2022 2 Min Read
0

اگر آپ رات دیر سے سو کر دن چڑھنے کے بعد جاگتے ہیں تو جان لیں کہ آپ کی صحت کو ٹائپ-2 ذیابیطس اور عارضہ قلب کا شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ رات دیر گئے تک جاگنے والے افراد کا فٹنس لیول کم رہا اور آرام کرتے ہوئے یا دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے وہ جلد سونے والے افراد کے مقابلے کم چکنائی جلاتے ہیں

فزیولوجیکل سوسائٹی نامی جنرل میں شائع ہونے والی تحقیق میں یہ بھی کہا گیا کہ رات دیر سے سونے والوں کے جسم میں انسولین کے خلاف زیادہ مزاحمت کا امکان ہوتا ہے یعنی ان کے پٹھوں کو زیادہ انسولین کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ اپنی مطلوبہ توانائی حاصل کر سکیں

نیوجرسی کی روٹگرز یونیورسٹی کے شعبہ صحت سے منسلک سینیئر محقق اسٹیون میلن کا کہنا تھا کہ ‘انسولین وہ جز ہوتا ہے جو کسی بھی پٹھے کو اسفنج کی طرح خون سے کلوگوز جذب کرنے میں مدد دیتا ہے’

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک اسفنج فوری پانی کے قطرے کو اپنے اندر جذب کرلیتا ہے اسی طرح اگر آپ ورزش نہیں کرتے اور اپنے پٹھوں کو متحرک نہیں رکھتے تو وہ کچھ روز میں پتھر کی طرح ٹھوس بن جائیں گے اور پھر پانی کے قطرے انہیں نرم نہیں کرسکیں گے

سینیئر محقق نے کہا کہ اگر نیند آپ کے جسم میں انسولین کے استعمال اور میٹابولزم پر اثر انداز ہوتی رہی ہے تو دیر سے سونے والوں کے ذیابیطس ٹائپ-2 اور عارضہ قلب کے خطرے کی پیش گوئی کی جاسکتی ہے

شکاگو کے ننارتھ ویسٹرن یونیورسٹی فین برگ اسکول آف میڈیسن کے ڈاکٹر فلیز زی نے کہا کہ ‘اس بات کے واضح شواہد موجود ہیں کہ دیر سے سونے کا تعلق میٹابولک اور دل کی بیماری کے خطرے سے ہے’

انہوں نے بتایا کہ دیگر عناصر مثلاً نیند کی کمی، دوپہر میں دیر سے کھانا، صبح کی روشنی سے محروم رہنا بھی انسولین کی حساسیت پر اثر انداز ہوتے ہیں

ہر انسان کے جسم میں ایک اندرونی چوبیس گھنٹے کی گھڑی ہوتی ہے جو نیند لانے کے لیے میلاٹونن نامی ہارمون کے اخراج کو منظم کرتی ہے اور جگانے کے لیے اس کی پیداوار روکتی بھی ہے

ہماری جسمانی گھڑی اس وقت بھی ہدایت کرتی ہے جب ہمیں بھوک لگتی ہے، جب ہم سب سے زیادہ سست محسوس کرتے ہیں یا جب ہم بہت سے دیگر جسمانی افعال کے علاوہ ورزش کرنے کے لیے ارادہ محسوس کرتے ہیں

تحقیق میں کہا گیا کہ رات دیر سے سونے سے دن بھر میں آپ کی سرگرمیاں سست پڑ سکتی ہیں

روایتی طور پر طلوع آفتاب اور رات کا وقت انسان کے سونے اور جاگنے کے چکر کو منظم کرتا ہے، دن کی روشنی آنکھوں میں داخل ہوتی ہے، دماغ تک سفر کرتی ہے اور ایک سگنل بند کرتی ہے جو میلاٹونن کی پیداوار پر زور دیتا ہے

اسی طرح جب سورج غروب ہوتا ہے تو جسم کی گھڑی میلاٹونن کی پیداوار کو دوبارہ شروع کر دیتی ہے اور چند گھنٹے بعد نیند آتی ہے۔

Tags:

Blood PressureBody ClockDiabetesHealthSleeping Hours
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پرسیویرینس: مریخ پر ناسا کے روور نے پتھر کے ’دلچسپ‘ نمونے جمع کر لیے

Next

ڈچ طلبہ کی تیار کی گئی انوکھی کار، جو کاربن کو جذب کرتی ہے!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme