Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

Scientists-have-managed-to-trace-eighty-five-planets-where-aliens-may-exist-
سائنس و ٹیکنالوجیاہم ترینتازہ ترینخبریں

سائنسدان ایسے پچاسی سیاروں کا سراغ لگانے میں کامیاب، جہاں خلائی مخلوق موجود ہو سکتی ہے!

By Akhtar Rasool
جنوری 25, 2024 3 Min Read
0

ماہرین فلکیات نے پچاسی ایسے ممکنہ سیارے ڈھونڈ لیے ہیں، جہاں خلائی مخلوق کی موجودگی ہو سکتی ہیں۔

اگرچہ ابھی ان سیاروں کی تصدیق نہیں ہوئی، لیکن ان کو دریافت کرنے والے سائنسدانوں کا خیال ہے ”ان میں درجہ حرارت اتنا ٹھنڈا ہو سکتا ہے وہاں زندگی پنپ سکے“

یہ سیارے سائز میں مشتری، زحل اور نیپچون سے ملتے جلتے ہیں۔ انہیں ناسا کے ٹرانزیشننگ ایکسوپلینٹ سروے سیٹلائٹ یا ٹی ای ایس ایس نے دیکھا۔

واضح رہے کہ ٹی ای ایس ایس سے سائنسدان ستاروں کی چمک میں کمی کا مشاہدہ کر سکتے ہیں، جسے ٹرانزٹ کہا جاتا ہے، جو ان کے سامنے سے گزرنے والی اشیا کی وجہ سے ہوتا ہے

عام طور پر، اس طرح ایک بیرونی سیارے کو دریافت کرنے کے لیے کم از کم تین ٹرانزٹ دیکھنا ضروری ہوتا ہے، تاکہ یہ تعین کیا جاسکے کہ وہ اپنے ستارے کے گرد چکر لگانے میں کتنا وقت لیتے ہیں

تاہم، نئی تحقیق میں، محققین نے ایسے نظاموں کا جائزہ لیا جو صرف دو بار گزرے ہیں، جس کے نتیجے میں ایسے سیارے پیدا ہوتے ہیں، جن کا مدار لمبا ہوتا ہے، جس سے ٹھنڈے درجہ حرارت پر بیرونی سیاروں کی دریافت ممکن ہوتی ہے۔

پچاسی سیاروں کو اپنے میزبان ستاروں کے گرد چکر لگانے میں بیس سے سات سو دن لگتے ہیں، جبکہ ٹی ای ایس ایس کی طرف سے مشاہدہ کیے جانے والے زیادہ تر بیرونی سیاروں کے مدار کی مدت تین تا دس دن ہوتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ کچھ سیارے اپنے میزبان ستاروں سے اتنے دور ہیں کہ وہاں زندگی پنپنے کے لیے صحیح درجہ حرارت ہو سکتا ہے۔ یہ ’قابل رہائش زون‘ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

اس مرحلے پر ابھی بھی ان اجسام کی بیرونی سیاروں کے طور پر تصدیق کرنے کی ضرورت ہے، لیکن محققین کو امید ہے کہ مستقبل کے مشاہدات سے یہ ہو جائے گی۔

پچاسی ممکنہ سیاروں میں سے ساٹھ نئی دریافتیں ہیں، جبکہ پچیس کا پتہ آزاد تحقیقی ٹیموں نے ٹی ای ایس ایس کے اعداد و شمار میں مختلف تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے لگایا ہے۔

یونیورسٹی آف واروک کی پی ایچ ڈی محقق فیتھ ہاؤتھرن کا کہنا ہے ”ہم نے چودہ لاکھ ستاروں کے نمونے پر ٹرانزٹ کی تلاش کے لیے ابتدائی الگورتھم استعمال کیا۔۔ سخت جانچ پڑتال کے عمل کے بعد ہم نے اسے صرف پچاسی ایسے نظاموں تک محدود کر دیا ہے، جن میں ڈیٹا سیٹ میں صرف دو بار ٹرانزٹ کرنے والے بیرونی سیارے ہیں“

تحقیق میں شامل پروفیسر ڈینیئل بیلس کہتے ہیں ”ان سیاروں کو تلاش کرنا اور یہ جاننا بہت دلچسپ ہے کہ ان میں سے بہت سے ایسے صحیح درجہ حرارت والے زون میں ہو سکتے ہیں، جن میں زندگی پنپ سکتی ہے۔“

انہوں نے مزید کہا: ”ٹی ای ایس ایس مشن کے مشترکہ جذبے کو شامل کرتے ہوئے، ہم نے اپنی دریافتوں کو عام بھی کیا ہے تاکہ دنیا بھر کے ماہرین فلکیات ان انوکھے سیاروں کا مزید تفصیل سے مطالعہ کر سکیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس سے ان دلچسپ سیاروں پر مزید تحقیق ہوگی۔“

تحقیق کے دوسرے مصنف ڈاکٹر سیم گل کا کہنا ہے ”صرف دو ٹرانزٹ سے exoplanets کا پتہ لگانا، ٹرانزٹ سروے میں طویل مدتی بیرونی سیاروں کا پتہ لگانے کا ایک ہوشیار طریقہ ہے۔ اس سے ہم وہ سیارے تلاش کر سکتے ہیں، جو روایتی ٹرانزٹ سرچ کے مقابلے میں کہیں زیادہ ٹھنڈے ہیں۔“

یونیورسٹی آف واروک میں ہاؤتھرن کی سربراہی میں مختلف ممالک کے افراد پر مشتمل مشترکہ ریسرچ پیپر بدھ کو رائل ایسٹرونومیکل سوسائٹی (ایم این آر اے ایس) کے ماہانہ نوٹسز میں شائع ہوا تھا۔

Tags:

alien planetsaliensancient aliensbeautiful facts about spacebright side space factsfacts about spacefacts about space and planetsfound new planetshabitable planets like earthplanetsrecent space discoveriesscientistsscientists discover new planet better than earthscientists have found a new exoplanetSpacespace explorationstrangest planetsstrangest planets in spacesuper habitable planetswhat other planets look like
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
The-matter-of-the-leopard-killed-in-Kherthar-National-Park.-The-body-will-be-embalmed
Previous

کھیرتھر نیشنل پارک میں مارے جانے والے تیندوے کا معاملہ۔۔ لاش حنوط کی جائے گی۔

Has-technology-improved-human-life-or-increased-problems
Next

ٹیکنالوجی سے انسان کی زندگی بہتر ہوئی یا پریشانی میں اضافہ ہوا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme