Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سندھ: 85 مطلوب ملزمان کے سر کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش

By Akhtar Rasool
جنوری 6, 2022 2 Min Read
0

کراچی – سنگین جرائم میں ملوث سندھ کے 85 ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کی صوبائی کمیٹی نے سفارشات محکمۂ داخلہ سندھ کو بھجوا دی ہیں

تفصیلات کے مطابق ان سفارشات میں شکارپور کے 61، شہید بے نظیر آباد (نوابشاه) کے 17 جبکہ سی آئی اے کراچی کے نامزد کردہ سات ملزمان کے کیسز اسکروٹنی میں شامل کیے گئے ہیں۔

اسکروٹنی کے دوران لسٹ میں شامل 85 کیسز کی منظوری دی گئی، جبکہ تین ملزمان کے کیسز مسترد کیے گئے

شکارپور کے سات خطرناک ڈاکوؤں کے سروں کی قیمت ایک ایک کروڑ روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے

ذرائع کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث سندھ کے مفرور اور مطلوب ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کے لیے قائم اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے گزشتہ روز اجلاس میں سفارشات تیار کر لیں

کمیٹی کے سامنے مجموعی طور پر 88 ملزمان کے کیسز پیش کیے گئے تھے، جن میں کراچی میں بینک ڈکیتیوں میں ملوث سات ملزمان کی ہیڈ منی کی سفارش بھی کی گئی ہے

کمیٹی نے شکارپور پولیس کی جانب سے بھیجے گئے 63 میں سے 61 ملزمان کے کیسز کی منظوری دی جبکہ نامکمل دستاویزات کی وجہ سے شکارپور کے دو جبکہ سانگھڑ کے ایک کیس کو مسترد کیا گیا.

شکارپور کے 61 ملزمان میں سات خطرناک ڈاکو بھی شامل ہیں، جن کی زندہ گرفتاری یا انہیں مارنے پر فی کس ایک کروڑ روپے انعام رکھنے کی سفارش کی گئی ہے.

اس فہرست میں شامل 45 مقدمات میں مفرور نواز مارفانی، 35 کیسز میں مطلوب اور مفرور جنید تیغانی، 32 مقدمات میں ملوث عطاء محمد شیخ، 29 کیسز کے ملزم دادو شیخ، 27 مقدمات میں نامزد ڈاکو علی نواز عرف مارفانی، 27 ایف آئی آرز میں مفرور اکبر تیغانی عرف دلدو تیغانی اور شکارپور کے ڈاکو یاسین قادرانی جتوئی شامل ہیں، جن کی گرفتاری یا انہیں مارنے پر ایک ایک کروڑ روپے انعام رکھنے کی سفارش کی گئی ہے

اسی طرح شہید بے نظیر آباد ڈسٹرکٹ کی جانب سے بھیجے گئے 17 کیسز کی منظوری دی گئی ہے.

Tags:

SindhSindh CrimesWanted suspects
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نجی ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے سندھ حکومت میں 21 ہزار بھرتیوں پر حکم امتناع

Next

کراچی یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme