Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کراچی یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار

By Akhtar Rasool
جنوری 6, 2022 1 Min Read
0

کراچی – وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے دو مبینہ ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جو کراچی یونیورسٹی کی متعدد طالبات کو ہراساں کرنے میں ملوث ہیں

ادارے کے سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران ریاض کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت فضل داد اور عدنان علی کے نام سے کی گئی ہے، جو کراچی یونیوسٹی کے اسٹاف ٹاؤن میں رہتے ہیں

گرفتار ملزمان میں سے ایک رکشہ ڈرائیور ہے، جبکہ دوسرا یونیورسٹی کے ایک استاد کا ڈرائیور ہے

انہوں نے کہا کہ ملزمان گاڑی یا یونیورسٹی میں ”کسی ویران مقام پر بیٹھے لڑکوں اور لڑکیوں“ کی وڈیوز بناتے تھے

ایڈیشنل ڈائریکٹر نے شکایت کنندہ کو ”بہادر لڑکی“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی نے ملزمان کے خلاف شکایت درج کروائی کہ ملزمان اسے کہہ رہے ہیں کہ وہ اکیلے میں ملے اور رقم دے یا نتائج بھگتنے کو تیار ہوجائے

عہدیدار نے بتایا کہ ملزمان سے برآمد ہونے والے ڈجیٹل آلات قبضے میں لے کر انہیں فرانزک اینالائسز کے لیے بھیج دیا گیا تھا

فرانزک کے بعد موصول ہونے والی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کراچی یونیورسٹی کی چودہ طالبات کو بلیک میل اور ہراساں کر رہے تھے

تاہم انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے علاوہ ایک اور طالبہ نے رازداری خدشات کے باعث رپورٹ درج کروانے سے انکار کر دیا

ایف آئی اے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دیگر ملزمان کے ملوث ہونے کے شعبے میں مزید تحقیقات جاری ہیں.

Tags:

HarassmentsKarachi University
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سندھ: 85 مطلوب ملزمان کے سر کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش

Next

چین کا مصنوعی سورج ’اصل سے پانچ گنا زیادہ گرم‘

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme