Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

نجی ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے سندھ حکومت میں 21 ہزار بھرتیوں پر حکم امتناع

By Akhtar Rasool
جنوری 6, 2022 2 Min Read
0

کراچی – سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کے مختلف محکموں میں گریڈ 1 سے گریڈ 15 پر اکیس ہزار تین سو افراد کی بھرتیوں کے عمل پر آئندہ سماعت تک کے لیے حکم امتناع جاری کر دیا ہے

تفصیلات کے مطابق جسٹس سید اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے صوبائی حکام نے جنوری اور فروری 2020 میں صوبائی کابینہ کے فیصلوں کو نوٹیفائڈ کرنے کے لیے جاری کردہ دو نوٹیفکیشنز اور تیس سے زائد محکموں میں اکیس ہزار تین سو سے زائد اسامیوں کو پر کرنے کی ہدایات جاری کیں

بینچ نے چیف سیکریٹری سندھ کے علاوہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن، یونیورسٹیز اینڈ بورڈز، سندھ پبلک سروس کمیشن کے سیکریٹریز کے ساتھ ساتھ ایڈووکیٹ جنرل کو بھی آئندہ سماعت کے لیے نوٹسز جاری کردیے، جو سرمائی تعطیلات کے بعد تیسرے ہفتے میں ہوگی

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیئر رہنما کنور نوید جمیل کے ساتھ پانچ اراکینِ صوبائی اسمبلی نے سندھ ہائی کورٹ سے مذکورہ دونوں نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست کی تھی

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ فریقین کو یہ نوٹیفکیشنز جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں، انہوں نے یہ آئین اور قابلِ اطلاق قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیا

درخواست میں کہا گیا کہ گریڈ-1 سے گریڈ-15 کی اکیس ہزار تین سو اسامیوں پر ٹینڈر طلب کیے، اوپن میرٹ پر بولیوں، خریداری کے منصوبے کے علاوہ متعلقہ قوانین اور سندھ پبلک پروکیورمنٹ رولز 2010ع کی شرائط پر عمل کیے بغیر بھرتیاں کی گئیں

درخواست گزاروں کے وکلا طارق منصور نے دلیل دی کہ 24 دسمبر 2019ع کو صوبائی کابینہ نے نہ صرف امیدواروں کے انتخاب کا طریقہ کار مقرر کیا تھا، بلکہ پروکیورمنٹ ایکٹ اور ایس پی ایس سی ایکت کی خلاف ورزی میں ٹیسٹنگ سروس کو بھی شارٹ لسٹ کیا تھا جو ایس پی ایس سی کی ذمہ داری تھی

وکیل کا کہنا تھا کہ پہلے نوٹیفکیشن میں کابینہ کے فیصلے نوٹیفائڈ کیے گئے جبکہ دوسرے میں تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو کوئی ٹینڈر جاری کیے یا طریقہ کار پر عمل کیے بغیر انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) سکھر کے ذریعے بھرتیاں کرنے کی ہدایت کی گئی

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں نوٹیفکیشن بدنیتی کے ارادے سے جاری کیے گئے، جو شفافیت، میرٹ، آئین کی متعدد دفعات اور متعلقہ قواعد و قوانین کی خلاف ورزی تھے

24 دسمبر 2019 کو صوبائی کابینہ کو چیف سیکریٹری نے بھرتی کے عمل سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی پیشرفت کے بارے میں کابینہ کو بریفنگ دی کہ تمام محکموں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ گریڈ-1 سے گریڈ-5 تک کی غیر تکنیکی آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کریں

سروس سیکریٹری نے کابینہ کو آگاہ کیا تھا کہ گریڈ 6 سے گریڈ 15 کی اسامیوں پر بھرتیوں کے عمل کو حتمی شکل دینے اور آئی بی اے کراچی اور سکھر سے ریگولر ٹیسٹنگ سسٹم کے لیے تعاون کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کابینہ نے آئی بی اے سکھر سے ٹیسٹس کی تجویز اور مارکس کی فیصد کی منظوری دے دی تھی.

Tags:

IBAIBA SukkarSIBASIBA SukarSindhSindh GovernmentSINDH HIGH COURTTesting ServiceWritten Test
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بچوں کے بجائے کتے بلیاں پالنا ثقافتی زوال کی نشانی ہے: پوپ فرانسس

Next

سندھ: 85 مطلوب ملزمان کے سر کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme