Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

پاکستان غیرقانونی تارکین کو واپس بلائے, ورنہ ویزا پابندیاں لگائیں گے: یورپی یونین

By Akhtar Rasool
جنوری 28, 2023 2 Min Read
0

یورپی یونین نے پاکستان سمیت کئی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اپنے غیرقانونی تارکینِ وطن کو واپس نہیں بلائیں گے، تو ان پر ویزا پابندیاں عائد کر دی جائیں گی

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سویڈین کے وزیر برائے تارکین وطن نے جمعرات کو کہا ہے ”یورپی یونین کے وزرائے داخلہ کے درمیان اس بات پر ’اتفاق‘ ہوا ہے کہ اپنے غیرقانونی تارکین کو واپس نہ بلانے والے ممالک پر یورپ کے ویزوں سے متعلق پابندیاں لاگو کی جائیں گے“

اس متوقع سخت پالیسی کی جھلک یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لیین کی جانب سے جمعرات کو یورپی یونین کے رکن ممالک کے رہنماؤں کو بھیجے گئے خط میں نظر آئی ہے

ارسلا وان ڈیر لیین نے اپنے خط میں پاکستان، بنگلہ دیش، مصر، مراکش، تیونس اور نائیجیریا جیسے ممالک کا ذکر کیا ہے

یہ خط یورپی یونین کے 9 اور 10 فروری کے اس سربراہی اجلاس سے قبل بھیجا گیا ہے، جس میں اس مسئلے پر بات کی جائے گی

ارسلا وان ڈیر لیین نے کہا ”یورپی یونین کے رکن ممالک رواں برس کی پہلی ششماہی میں ایک پائلٹ اسکیم پر دستخط کر سکتے ہیں تاکہ اہل تارکین وطن کے لیے سکریننگ اور سیاسی پناہ کے طریقہ کار کو تیز کیا جا سکے اور جو اس کے لیے اہل نہیں ہیں، ان کی ’فوری واپسی‘ کی جا سکے“

انہوں نے مزید کہا ”وہ چاہتی ہیں کہ یورپی یونین ’خطے کے محفوظ ممالک‘ کی فہرست تیار کرے اور بحیرۂ روم اور مغربی بلقان کے ان راستوں پر سرحدی نگرانی کو سخت بنائے جو تارکین وطن یورپ جانے کے لیے استعمال کرتے ہیں“

ارسلا وان ڈیر لیین نے کہا ”یورپی یونین نے پاکستان، بنگلہ دیش، مصر، مراکش، تیونس اور نائیجیریا جیسے ممالک کے ساتھ تارکینِ وطن سے متعلق معاہدے کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ واپسی کے عمل کو بہتر بنایا جا سکے“

دوسری جانب یورپی یونین کے ہوم افیئرز کی کمشنر یلوا جوہانسن کا کہنا ہے ”گزشتہ برس دس لاکھ کے لگ بھگ سیاسی پناہ کی درخواستیں موصول ہونے کی وجہ سے کئی یورپی ممالک پر ’بہت زیادہ دباؤ‘ ہے“

انہوں نے کہا کہ روس کی یوکرین کے ساتھ جنگ کے بعد چالیس لاکھ یوکرینی تارکین وطن کی آمد کی وجہ سے بھی یورپی ممالک مسائل کا شکار ہیں

یورپی ممالک کا رخ کرنے والے افراد کی واپسی کی شرح میں بہت زیادہ کمی دیکھی گئی ہے

سنہ 2021ع میں تین لاکھ چالیس ہزار پانچ افراد کو یورپی ممالک سے واپس جانے کا حکم دیا گیا تھا لیکن ان میں صرف اکیس فی صد اپنے ممالک کے لیے واپس روانہ ہوئے تھے۔

Tags:

border security forcef1 visa questionsillegal immigrantIllegal immigrantsIllegal immigrationis dubai a nice place to visitmigrants to italymistakes in visa interviewPakistanproblems africans face in australia?student visauk border forceuk visas and immigrationus visa questionsvisa interview questionsvisa interview questions and answersvisa officer questionsvisa questionswhy is it hard to live in australia as an african?
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سنگاپور: امتحانات میں نقل کرانے کے اسکینڈل میں ملوث خاتون کے انٹرپول سے وارنٹ جاری

Next

زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی کم، پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے، فنانشل ٹائمز کی رپورٹ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme