Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

سیرالیون کے فٹبالر کا میچ میں شرکت کے لیے اپنی شادی کی تقریب میں بھائی کو بھیجنے کا معاملہ، حقیقت کیا ہے

By Akhtar Rasool
اگست 8, 2022 2 Min Read
0

سیرالیون کے فارورڈ فٹبالر محمد بویا تورے کو اپنی نئی فٹبال کلب کو فوری رپورٹ کرنا تھی، اس لیے وہ اپنی ہی شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکے اور اپنی نمائندگی کے لیے بھائی کو بھیج دیا

یوں محمد بویا اپنی زندگی کے خاص دن کے موقع پر وہاں موجود نہیں تھے، کیونکہ اس کی بجائے وہ فٹبال کلب کے ساتھ معاہدے کے پابند تھے

واضح رہے کہ سیرالیون انٹرنیشنل پلیئر نے سویڈش فٹبال ٹیم مالمو کے ساتھ 22 جولائی کو معاہدے پر دستخط کیے، جس کے باعث انہیں اپنی شادی کے دن وہاں موجودگی سے محروم ہونا پڑا

سویڈش میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ستائیس سالہ نوجوان فٹبالر نے اپنی ہونے والی بیوی سواد بیڈون کے ساتھ ان کے خصوصی دن میں شامل ہونے کے بجائے اپنے بھائی کو تقریب میں اپنی نمائندگی کرنے کو کہا، کیونکہ ان کا نیا کلب چاہتا تھا کہ جتنی جلدی ممکن ہو وہ یہاں موجود ہوں

عرب نیوز نے ٹوئٹر پر ان سے رابطہ کرنے پر واضح کیا ہے کہ ان خبروں کی سرخیوں کی وجہ سے پوری شادی کے بارے میں ’غلط فہمی‘پیدا ہو گئی ہے

ٹوئٹر پیغام کے مطابق فٹبالر نے بتایا کہ وہ سیرالیون میں ہی تھے، جب یہ معاہدہ ہوا تھا۔ شادی ضروری تھی اور سویڈن بھی جانا تھا اس لیے ایک دن قبل نکاح کی رسم کر لی اور تصاویر بھی بنا لیں کیونکہ میں شادی کی تقریب میں شامل نہیں ہو سکتا تھا

فٹبالر تورے نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بھائی نے شادی کی تقریب میں میری نمائندگی کی ہے، جس کا اہتمام خاندان اور دوستوں کے لیے کیا گیا تھا

انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان ہیں اور ہماری روایتی اقدار ہیں، جن پر عمل کرنا ضروری ہے۔ اسلامی طریقے سے نکاح کی رسم پہلے منعقد کر لی گئی تھی، جس کی تصاویر بنا کر شادی والے دن جاری کی گئیں

فٹبالر نے اپنی اور اپنی نئی بیوی کی تین تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ”یہ تصاویر شادی کی تقریب سے پہلے لی گئی تھیں“

بویا تورے کا کہنا ہے ”اب پہلے ہماری ٹیم کو فٹبال لیگ جیتنی ہے اور پھر میں اپنی بیوی کو سویڈن بلوانے کی کوشش کروں گا“

Tags:

FootballerSierra Leonwedding ceremony
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ناصر اقبال نے سعودی جیلوں سے 155 پاکستانیوں کو کیسے رہا کرایا

Next

میوزیم میں جانوروں کی باقیات کو کیسے سنبھالا جاتا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme