Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سیلاب سے موہن جو دڑو کی پانچ ہزار سال پرانی دیواریں گر گئیں: حکام

By Akhtar Rasool
ستمبر 7, 2022 3 Min Read
0

سیلاب زدہ پاکستان میں مون سون کی ریکارڈ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں سینکڑوں لوگوں کی جان جا چکی ہے

اب بارش نے ملک کے مشہور اور پانچ ہزار سال پرانے آثار قدیمہ موہن جو دڑو کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ موہن جو دڑو کی تہذیب قدیم زمانے میں بنائے گئے نکاسی آب کے ایک وسیع نظام کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے

موہن جو دڑو کے کھنڈرات دریائے سندھ کے قریب جنوبی صوبہ سندھ میں واقع ہیں، جنھیں یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دے رکھا ہے

ان آثار قدیمہ کو جنوبی ایشیا کی بہترین محفوظ شہری بستیوں میں شمار کیا جاتا ہے

ان آثار قدیمہ کو 1922ع میں دریافت کیا گیا او اس کی تہذیب کے مٹ جانے کے حوالے سے آج بھی اسرار موجود ہیں۔ یہ تہذیب قدیم مصر اور میسوپوٹیمیا کے ہم عصر تھی

موسلا دھار بارشوں اور بڑے پیمانے پر سیلاب نے پاکستان کے بیشتر حصوں کو بری طرح متاثر کیا ہے

سیلاب سے کم از کم 1325 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہیں

بہت سے ماہرین موسمیاتی تبدیلیوں کو مون سون میں غیر معمولی بارشوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں

سائٹ کے کیوریٹر احسن عباسی کہتے ہیں کہ سیلاب نے موہن جو دڑو کو براہ راست متاثر نہیں کیا، لیکن ریکارڈ توڑ بارشوں نے قدیم شہر کے کھنڈرات کو نقصان پہنچایا ہے

انہوں نے بتایا ’کئی بڑی دیواریں جو تقریباً پانچ ہزار سال پہلے تعمیر کی گئی تھیں، مون سون کی بارشوں کی وجہ سے گر چکی ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ماہرین آثار قدیمہ کی نگرانی میں درجنوں تعمیراتی کارکنوں نے سائٹ کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے

تاہم انہوں نے موہن جو دڑو کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ نہیں بتایا

موہن جو دڑو کی ایک خاصیت وہاں موجود اسٹوپا ہے۔ یہ نیم کروی ڈھانچہ پوجا، مراقبے اور تدفین کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ عباسی نے بتایا کہ سیلاب نے اسے نقصان نہیں پہنچایا لیکن بارش سے اس کی بیرونی اور بعض بڑی دیوارں کو نقصان پہنچا جو انفرادی کمروں کو الگ کرتی ہیں

عباسی نے کہا کہ موہن جو دڑو کی تہذیب نے نکاسی آب کا ایک وسیع نظام بنایا، جو ماضی میں سیلاب میں بہت اہم رہا

اگرچہ سیلاب نے پورے پاکستان کو متاثر کیا لیکن صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ پیر کو پاکستان کی سب سے بڑی میٹھی پانی کی جھیل منچھر کے پشتے میں دوسرا کٹ لگایا گیا تاکہ قریبی شہر سہون کو بڑے سیلاب سے بچایا جا سکے

اس وقت لاکھوں سیلاب متاثرین کیمپوں میں رہ رہے ہیں جبکہ اب بھی متاثرہ علاقوں میں بڑی تعداد کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہے اور بلند مقامات پر سڑکوں کے کنارے پناہ لے رکھی ہے

سہون کے مضافاتی علاقے کے رہائشی 52 سالہ غلام صابر نے منگل کو بتایا کہ حکام کی جانب سے انہیں گھر خالی کرنے کے لیے کہنے کے بعد وہ تین دن قبل اپنا گھر چھوڑ گئے

ان کا کہنا تھا ’میں اپنے خاندان کے افراد کو اپنے ساتھ لے کر اس محفوظ جگہ پر آ گیا ہوں۔‘ صابر نے کہا وہ نہیں جانتے کہ ان کا گھر گر گیا یا بچ گیا۔

Tags:

Archaeological SitesClimate changeFloodMohan Jo DaroRainSindh
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

عالمی ادارہ صحت نے سیلاب زدہ علاقوں میں صورتحال مزید بگڑنے کے حوالے سے خبردار کر دیا

Next

ڈجیٹل مارشل لا: ٹی وی چینلز پر عمران خان کی تقریر کی بندش کے بعد یوٹیوب بھی بند

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme