Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سیہون حادثے کے بعد 13 لوگوں کی زندگیاں بچانے والا پولیس کانسٹیبل

By Akhtar Rasool
نومبر 18, 2022 3 Min Read
0

سیہون سے ڈیڑھ کلومیٹر دور گزشتہ شب آٹھ بجے کے قریب ایک حادثہ پیش آیا، جس میں 20 افراد ہلاک ہوئے۔ حادثے کا شکار ہونیوالی وین خیرپور میرس سے درگاہ سیہون شریف جارہی تھی۔

کانسٹیبل مبین ملاح نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی ڈیوٹی پولیس مددگار 15 پر ہوتی ہے اور اطلاع ملتے ہی وہ پانچ منٹ میں جائے وقوع پر پہنچ گئے

دراصل وہاں ایک ڈائیورژن ہے لیکن موٹر وے پولیس یا نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اس پر کوئی نشان نہیں لگایا۔ ڈرائیور 70 سے 80 کی رفتار سے آرہا تھا کہ گاڑی موڑ کے قریب پہنچی تو سامنے سے آنے والی گاڑیوں سے بچنے کی کوشش میں گاڑی سڑک سے اتر کر پانی میں چلی گئی

انھوں نے بتایا کہ جب وہ پہنچے تو انھوں نے دیکھا کہ ڈرائیور، کلینر اور ایک بچے سمیت چار افراد باہر نکل چکے تھے۔ انھوں نے قمیض اتاری اور پانی میں چلے گئے۔

’ویگن کا دروازہ نیچے دب گیا تھا۔ صرف شیشوں سے ہی کوئی نکل سکتا تھا۔‘

میں چیخ اور چلا رہا تھا کہ اور لوگ بھی پانی میں اتریں تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کی زندگیاں بچا سکیں لیکن لوگ کنارے پر موجود تو تھے لیکن وہ موبائل سے ویڈیوز بنانے میں مصروف تھے۔’ان کی مدد کے لیے ملاح کمیونٹی کا ایک شخص اور ایک ڈاٹسن پک اپ کا ڈرائیور اتار کر آیا۔ ان تینوں نے مل کر 13 افراد کو نکالا جن میں زیادہ تر بچے تھے۔

’ہلاک ہونے والوں کو چوٹیں نہیں لگی تھیں بلکہ پانی میں ڈوبنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔ جو لوگ ہم نے نکالے وہ بھی بیہوش تھے اور ان کے منہ سے جھاگ نکل رہا تھا، جنہیں سیہون کے ہسپتال کے لیے روانہ کیا گیا

مبین ملاح بتاتے ہیں کہ انھوں نے پولیس کیریئر میں دو مرتبہ قیامت خیز منظر دیکھے ہیں۔ پہلا جب سیہون میں قلندر شہباز کے مزار میں خودکش بم حملہ کیا گیا اور دوسرا یہ حادثہ۔ ’کسی کو کچھ سمجھ میں نہیں آرہا تھا۔‘

’جب ہم لوگوں کو نکال رہے تھے تو ایک عورت کی ٹانگ پھانسی ہوئی تھی جس کی وجہ سے شاید وہ نکل نہیں پائی۔‘ ’سیٹ کے نیچے ایک 6 سال کا بچہ تھا جس کی قمیض کو اس نے ہاتھ سے جکڑا ہوا تھا۔ دونوں کی موت کے بعد بھی اس کے ہاتھ سے وہ نہیں نکلا تھا۔‘

مبین ملاح کے مطابق ڈرائیور نے اس کو بتایا کہ سات بیٹیوں کے بعد اس کو بیٹا ہوا تھا جس کی منت دینے وہ قلندر کے مزار پر جا رہے تھے۔ ان کا تعلق پھلپوٹہ کمیونٹی سے ہے اور وہ خیرپور کے رہائشی ہیں

سندھ میں حالیہ بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کی وجہ سے انڈس ہائی وے بھی متاثر ہوا۔ نصیر آباد سے لے کر جامشورو تک کئی مقامات پر سڑک زیر آب آئی جبکہ منچھر سے پانی کی نکاسی کے لیے بھی اس کو کٹ لگائے گئے تھے جو ابھی تک بھرے نہیں گئے ہیں۔

سیہون سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا حلقہ اور آبائی علاقہ ہے۔

انھوں نے ڈپٹی کمشنر جام شورو کو حادثے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے ہر فرد کے لیے انشورنس پالیسی کے تحت ایک ایک لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

 

Tags:

AccidentsDamagesFloodInfrastructureRoadsSindh
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ترکی نے جنسی فرقے کے رہنما عدنان اوکتار کو دوبارہ مقدمے کی سماعت کے بعد 8,658 سال قید کی سزا سنادی

Next

سندھ: 2.1 بلین روپے غیر واضع طور پر نکالنے پر ڈی سی مٹیاری اور اے سی سعید آباد گرفتار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme