Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

غزہ جنگ پر موقف، مسلمانوں کا الیکشن میں بائیڈن کی حمایت نہ کرنے کا اعلان

By Akhtar Rasool
دسمبر 4, 2023 3 Min Read
0

امریکی صدر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ نہ کرنے پر مسلمان کمیونٹی کے رہنماؤں نے آئندہ انتخابات میں جو بائیڈن کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ریاست مشی گن میں حکمران جماعت ڈیموکریٹس نے وائٹ ہاؤس کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل حماس جنگ کے معاملے پر جو بائیڈن عرب امریکی کمیونٹی کی حمایت کھو سکتے ہیں، جس سے صدارتی انتخابات کے نتائج پر اثر پڑ سکتا ہے

گزشتہ ہفتے ہے اواخر میں ریاست مشی گن، منی سوٹا، ایریزونا، وسکونسن، فلوریڈا، جورجیا، نیواڈا اور پینسلوینیا سے تعلق رکھنے والے رہنما شہر ڈیئربارن میں اکھٹے ہوئے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے جو بائیڈن کی حمایت ترک کرنے کا اعلان کیا

واضح رہے کہ عرب امریکیوں کی سب سے زیادہ آبادی ریاست مشی گن کے شہر ڈیئربارن میں رہائش پذیر ہے

ڈیئربارن میں منعقد ہونے والی مسلم کانفرنس میں شریک ریاست منی آپلس سے تعلق رکھنے والے مسلمان رہنما جیلانی حسین کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ نہ کرنے میں عدم دلچسپی پر صدر جو بائیڈن کے امریکی مسلمان کمیونٹی کے ساتھ تعلقات کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، جو شاید ٹھیک نہ ہو سکیں

انہوں نے کہا ”ہماری کمیونٹی میں بے حد غصہ پایا جاتا ہے، جس کا آپ اندازہ بھی نہیں لگا سکتے۔ ایک بات جس پر ہمیں بہت زیادہ غصہ ہے کہ ہماری اکثریت نے صدر بائیڈن کو ووٹ ڈالا تھا“

حماس کے اسرائیل پر سات اکتوبر کو حملے کے ردعمل میں غزہ پر اسرائیلی بمباری سے تیرہ ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے

خیال رہے کہ تازہ اطلاع کے مطابق یہ تعداد اب ساڑھے پندرہ ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے

قبل ازیں وائٹ ہاؤس کے ترجمان اینڈریو بیٹس کہہ چکے ہیں کہ غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کی غرض سے بائیڈن انتظامیہ نے جنگ میں وقفے پر زور دیا تھا

ترجمان نے مزید کہا تھا کہ ’یہود مخالف زہر‘ کے خلاف لڑنا اور اسرائیل کے ’خود مختار دفاع کے حق‘ کے لیے کھڑے ہونا بائیڈن انتظامیہ کے بنیادی اقدار کا حصہ ہے

امریکی مسلم کمیونٹی کے حالیہ فیصلے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جو بائیڈن کو سال 2020 کے انتخابات میں جتوانے میں ریاست مشی گن، وسکانسن اور پینسلوینیا کے ووٹرز نے اہم کردار کیا تھا

امریکی پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق امریکہ کی آبادی کا ایک اعشاریہ ایک فیصد مسلمان ہیں، جو عام طور پر ڈیموکریٹک جماعت کے ساتھ وابستگی رکھتے ہیں

کانفرنس میں شریک مسلمان رہنماؤں کے مطابق غزہ میں فلسطینی ہلاکتوں کے بعد کمیونٹی کی جو بایئڈن کے لیے حمایت ختم ہو گئی ہے

جیلانی حسین نے کانفرنس سے خطاب میں کہا ”امریکی مسلمان ہونے کے ناطے ہم کمزور نہیں ہیں۔ ہم طاقتور ہیں۔ ہمارے پاس دولت نہیں ہے، لیکن ہمارے پاس حقیقی ووٹ ہیں۔ اور اس قوم کو خود سے بچانے کے لیے ہم ووٹ کا استعمال کریں گے“

انہوں نے واضح کیا کہ مسلم کمیونٹی کی بائیڈن کے لیے تنقید کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے کہا ”ہمارے پاس صرف دو آپشنز نہیں ہیں۔ ہمارے پاس بہت سی آپشنز ہیں۔ اور ہم انہیں استعمال کریں گے“

دوسری جانب امریکا میں پولسٹر گیلپ کے سروے سے معلوم ہوتا ہے کہ مجموعی طور پر امریکی خواتین اور نوجوان طبقے کی اکثریت غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو ناپسند کرتی ہے

’ٹی آر ٹی ورلڈ‘ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کیے گئے سروے کے رواں ہفتے نتائج جاری کیے گئے جس کے مطابق ایک ہزار 13 جواب دہندگان میں سے 52 فیصد خواتین اور 18 سے 34 سال کی عمر کے 67 فیصد بالغ افراد اسرائیل کے حملوں کی حمایت نہیں کرتے

44 فیصد خواتین جبکہ 59 فیصد مردوں نے اسرائیل کے حملوں کی حمایت کی، 37 فیصد بالغ مردوں نے اسرائیلی بمباری کی مخالفت کی۔

Tags:

al jazeera videoBidenbiden administrationbiden on israelelectionsgaza launch rockets on israelisrael attacks on gazaisrael launches air strikes in gazaisrael war crimes in gazaJoe Bidenpresident bidenreaction to gazarepublicans vs democrats on israelsquawk on the streettrump on biden israelus citizens killed in israelus presidential election 2024war in israelwar in israel explainedwar in israel todaywhite house on israel
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک کون ہیں؟

Next

کیا آپ بھی کوئی چیز رکھ کر بھول جاتے ہیں۔۔ اس سے چھٹکارا کیسے پائیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme