Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

فٹبال ورلڈکپ 2022، کون سی ٹیم فیورٹ ہے؟

By Akhtar Rasool
جون 25, 2022 4 Min Read
0

دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھیلے جانے والا کھیل ہے فٹبال اور سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ٹورنامنٹ اس کا عالمی کپ ہے، جس کا فٹبال کے شائقین بے صبری سے انتظار کرتے رہتے ہیں

یہ انتظار ختم ہونے میں ابھی پانچ ماہ باقی ہیں، جی ہاں دنیائے کھیل کے سب سے بڑے مقابلے فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز نومبر میں ہو رہا ہے

اس بار یہ قطر میں 21 نومبر سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا، جس کے لئے میزبان ٹیم قطر سمیت کل 32 ٹیمیں اس ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں، جو کہ مشرق وسطیٰ میں پہلی بار فٹبال کا سب سے بڑا ایونٹ ہو گا

2002ع میں کوریا اور جاپان میں منعقد ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کے بعد قطر ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والا دوسرا ایشیائی ملک بھی ہے

ورلڈکپ کے لئے کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں

2022 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والے میچز کا سلسلہ تین سال قبل شروع ہوا تھا۔ مختلف براعظموں کی ٹیمیں گروپس میں کھیلی تھیں اور سرفہرست ٹیموں نے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ جبکہ کچھ ٹیموں نے پلے آف کے ذریعے کوالیفائی کیا

سنہ 2018 کے ورلڈ کپ کا فاتح فرانس اس ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب جبکہ یورپی چیمپیئن اٹلی اس دوڑ میں ناکام رہا ہے

فائنلز میں 32 ٹیموں کو چار چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ایک ہی براعظم کی ٹیموں کو الگ الگ گروپس میں رکھا گیا ہے

فیفا ورلڈکپ کے لئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں قطر، جرمنی، فرانس، ڈینمارک، برازیل، بیلجیم، کروشیا، اسپین، سربیا، انگلینڈ، سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈ، ارجینٹینا، ایران، ساؤتھ کوریا، جاپان، سعودی عرب، ایکواڈور، یوراگوئے، کینیڈا، گھانا، سینیگال، پرتگال، پولینڈ، تیونس، مراکش، کیمرون، امریکا، میکسیکو، ویلز، آسٹریلیا اور کوسٹاریکا شامل ہیں

فائنل کے لیے 32 ٹیموں کے آٹھ گروپس میں بنائے گئے تھے اور ہر گروپ میں چار ٹیمیں شامل تھیں۔ ایک ہی براعظم کی ٹیموں کو الگ رکھا گیا تھا، سوائے یورپی ممالک کے، جہاں کسی ایک گروپ میں زیادہ سے زیادہ دو یورپی ٹیمیں شامل ہو سکتی تھیں

جیتنے کے لیے فیورٹ ٹیم کونسی ہے؟

فیفا ورلڈکپ 2022 کے لیے مجموعی طور پر چار ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا گیا ہے، جن میں ارجینٹینا، انگلینڈ، اسپین، جرمنی، برازیل اور فرانس شامل ہیں

لیکن ان میں سے سب سے زیادہ فیورٹ برازیل کے لیے ماہرین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ اس سال برازیل کی ٹیم سب سے زیادہ حیران کر سکتی ہے

مقابلے کے وینیوز

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دھواں دھار مقابلے قطر کے آٹھ خوبصورت اور جدید فٹبال اسٹیڈیم میں ہونگے۔21 نومبر سے 2 دسمبر تک روزانہ کی بنیاد پر چار چار گروپ میچز کھیلے جائیں گے۔ جس میں 32 کی 32 ٹیمیں اپنے اپنے گروپ میں تین تین میچز کھیلیں گی۔
ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنائیں گی جو تین سے چھ دسمبر تک کھیلا جائے گا

9 اور 10 دسمبر کو ایونٹ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں کوارٹر فائنل مرحلے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ جب کہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل 13 اور 14 دسمبر کو ہوں گے، جس میں ہر کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم شرکت کرے گی

ورلڈکپ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا جس میں دونوں سیمی فائنل جیتنے والی ٹیمیں ٹرافی کے لیے مدمقابل ہوں گی

اس ٹورنامنٹ کی خاص بات

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ تاریخ کا سب سے مہنگا فیفا ورلڈ کپ ہوگا۔ یہ پہلا فیفا ورلڈ کپ ہوگا جو کہ موسمِ سرما میں کھیلا ہوگا، یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ قطر کے انتہائی گرم موسم کو یورپی کھلاڑیوں کے لیے برداشت کرنا مشکل ہوگا

رپورٹس کے مطابق، اگرچہ یہ ورلڈ کپ موسمِ سرما میں ہونے والا ہے، لیکن قطر کا شمار موسم کے اعتبار سے دنیا کے گرم ممالک میں ہوتا ہے اور اس لیے وہاں دن کے وقت کا درجہ حرارت سردیوں میں بھی اکثر زیادہ ہی ہوتا ہے۔ اس لیے قطر نے ملک میں فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے انفراسٹرکچر پر اندازاً 220 بلین ڈالر خرچ کیے جانے ہیں، اور ہر اسٹیڈیم کو ایئر کنڈیشنڈ بنایا ہے

نومبر میں شروع ہونے والا فٹ بال 2022 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ مشرق وسطیٰ میں ہونے والا پہلا ہی نہیں بلکہ سال کے اس موسم میں منعقد ہونے والا بھی پہلا ورلڈ کپ ہوگا

قطر اور فیفا آرگنائزنگ کمیٹی نے ایک معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت چند سیاحتی علاقوں میں ملکی قوانین کے برعکس شراب نوشی کی اجازت بھی دی جائے گی

منتظمین کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران شراب مخصوص ’فین زونز‘ میں فروخت کی جا سکتی ہے

مرکز نگاہ کھلاڑی

ماہرین ورلڈکپ 2022 کے لئے کچھ کھلاڑیوں کو اُن کی کارگردگی کی بنیاد پر پسندیدہ کہہ رہے ہیں، جن میں کیلین لیونل میسی (ارجنٹینا)، ایمباپے(فرانس)، کیون ڈی بروئن (بیلجیم)، کرسٹیانو رونالڈو (پرتگال)، ونیسیئس جونیئر (برازیل) ، ورجل وین ڈجک (ہالینڈ) ، نیمار (برازیل) ، پیڈری (اسپین) ، کریم بینزیما (فرانس) ، لوکا موڈریک (کروشیا) ، الفانسو ڈیوس (کینیڈا) ، کرسچن پلسک (امریکہ)، سون ہیونگ من (جنوبی کوریا) اور ہیری کین (انگلینڈ)شامل ہیں

پاکستان کی نمائندگی؟

حسب معمول ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی پاکستانی میں تیار ہونے والے فٹبال کریں گے

جی ہاں، قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹ بال ’الریحلہ‘ استعمال ہوگا۔

Tags:

Favorite TeamFIFA World Cup 22FootballFootball World Cup 22Qatar
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سپر ٹیکس اور غریبوں کے خون کا آخری قطرہ: ”غریب کو سیٹھ کا سپر ٹیکس بھرنا ہوگا“

Next

لنڈا بازار میں دکان چلانے والے سابق امپائر اسد رؤف آئی پی ایل میں لڑکی کے ساتھ اسکینڈل کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme