Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

فیسبک خود کو ٹک ٹاک کی طرح بنانے کے لیے کوشاں

By Akhtar Rasool
جون 19, 2022 2 Min Read
0

اگرچہ فیسبک پہلے ہی ’ریلز‘ یعنی شارٹ وڈیوز کا فیچر متعارف کرا کے خود کو ٹک ٹاک کے رنگ میں رنگنے کے راستے پر چل پڑا تھا، لیکن اب وہ خود کو مزید اس چینی ایپ جیسا بنانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے

اس حوالے سے فیسبک کے اعلیٰ افسران اور ملازمین کے درمیان ہونے والی بات چیت کے ایک خفیہ میمو کی تفصیلات سے معلوم ہوا ہے کہ فیسبک جلد ہی اپنی نیوز فیڈ کو مکمل طور پر تبدیل کردے گا

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ کی جانب سے حاصل کردہ خفیہ میمو سے معلوم ہوا ہے کہ فیسبک کے اعلیٰ افسران نے انجنیئرز کو ویب سائٹ کی نیوز فیڈ پر ’ریلز‘ یعنی مختصر وڈیوز کو بڑھانے کے لیے فیچرز متعارف کرانے کی ہدایات کر دیں ہیں

میمو سے معلوم ہوا ہے کہ فیسبک کی اعلیٰ انتظامیہ چاہتی ہے کہ نیوز فیڈ پر اب صرف ان افراد کی پوسٹس یا مواد نظر نہ آئے جو لوگ ایک دوسرے کے دوست ہوتے ہیں یا جنہوں نے ایک دوسرے کو فالو کر رکھا ہوتا ہے بلکہ اب ایسے لوگوں کو مواد کو بھی سجیسٹ کیا جائے جنہیں فالو نہیں کیا گیا ہوتا

یعنی مذکورہ فیچر ٹک ٹاک کے ’فار یو‘ فیچر کی طرح صارفین کو ایسے لوگوں کا مواد سجیسٹ کرے گا جن کو انہوں نے نہ تو فالو کیا ہوگا اور نہ ہی وہ ان کے ساتھ ایڈ ہوں گے

اس کے علاوہ اسی فیچر کے تحت انتظامیہ کی خواہش ہے کہ نیوز فیڈ پر زیادہ تر مختصر وڈیوز نظر آئیں اور انہیں ٹک ٹاک کی طرح اسکرول بھی جا سکے

اگرچہ اس وقت بھی فیسبک ریلز کی وڈیوز کو اسکرول کیا جاتا ہے، تاہم اس وقت ریلز وڈیوز صرف ایک ونڈو میں دکھائی دیتی ہیں، تاہم نئے فیچر کے تحت ممکنہ طور پر وہ نیوز فیڈ میں دکھائی دیں گی اور انہیں وہیں اسکرول کیا جا سکے گا

فیسبک کی جانب سے مذکورہ تبدیلی کو ویب سائٹ پر گزشتہ چار سال بعد سب سے بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیوں کہ اس وقت فیسبک نیوز فیڈز پر صرف دوستوں اور جاننے والے لوگوں کی پوسٹس کو زیادہ دکھاتا ہے

اس سے قبل نیوز فیڈ میں مختلف پیجز اور اداروں کی پوسٹس کو زیادہ دکھایا جاتا تھا لیکن اب نیوز فیڈ یعنی ہوم پیج پر زیادہ تر مختصر وڈیوز دکھائی جائیں گی اور صارفین کو ایسی ویڈیوز ریکمنڈ کی جائیں گی، جن کے بنانے والوں کو اس نے فالو ہی نہیں کیا ہوگا

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ تبدیلی کب تک متعارف کرائے جائے گی، تاہم امکان ہے کہ اسے آئندہ برس کے آغاز تک متعارف کرایا جائے گا۔

Tags:

FacebookReelsocial mediaTiktok
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دوبارہ اقتدار میں آنے کا موقع ملا تو میں پاکستان کو 110 درجے بدلوں گا، زرداری

Next

سائنسدان کینسر کی نئی ویکسین کے کامیاب تجربے کے لیے پراُمید

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme