Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

مائکروسافٹ کے آئی اے اسسٹنٹ کے مقابلے میں گوگل کا اے آئی سرچ جنریٹو متعارف

By Akhtar Rasool
مئی 30, 2023 2 Min Read
0

مائکرو سافٹ کی جانب سے ونڈو-11 کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ڈجیٹل اسسٹنٹ متعارف کرنے کے فوری بعد گوگل نے بھی اپنا اے آئی سرچ جنریٹو متعارف کرا دیا ہے

گوگل نے اپنے سرچ انجن کے لیے ایس جی ای یعنی سرچ جنریٹو ایکسپیریئنس (Search Generative Experience) نامی اے آئی ٹول متعارف کروایا ہے

گوگل کے بلاگ پوسٹ کے مطابق صارفین اس ٹول کی مدد سے اپنے آئیڈیاز سرچ کرسکتے ہیں اور کمپنی کو فیڈ بیک بھی فراہم کر سکتے ہیں

سرچ جنریٹو اے آئی مختلف طریقوں سے آپ کے سوال کا جواب دے سکے گا

صارف کی جانب سے سرچ پر کلک کرنے کے بعد جنریٹو اے آئی صارف کے سوال کے مطابق اس کی معلومات کے علاوہ تصاویر، ویڈیوز ایک ہی پیج پر سامنے لائے گا، یہی نہیں بلکہ پہلے سوال کی بنیاد پر آپ اے آئی جنریٹو سے فالو اَپ سوال بھی کرسکتے ہیں

یہ فیچر جدید طریقے سے کام کرے گا تو صارف کے سرچ انجن کو پہلے سےبھی زیادہ بہتر کام کرنے میں مدد دے گا

اس فیچر کا اعلان رواں ہفتے ہوا تھا لیکن اب ٹیسٹنگ کے لیے صارف اسے اپنے ڈیوائسز پر استعمال کر سکتے ہیں

یہ فیچر ابھی صرف امریکی صارفین کے لیے محدود ہے، مستقبل میں اسے دیگر ممالک کے صارفین کے لیے بھی استعمال کے لیے متعارف کروایا جائے گا

گوگل سرچ جنریٹو ایکسپیریئنس کو استعمال کرنے کے لیے امریکا میں موجود صارفین کو گوگل لیبز میں سائن اَپ کرنا ہوگا، فیچر کا استعمال شروع کرنے کے لیے انہیں کمپنی کی طرف سے ایک ای میل موصول ہوگا

یاد رہے کہ مصنوعی ذہانت پر تحقیق کرنے والی کمپنی ’اوپن اے آئی‘ کی جانب سے نومبر 2022 میں چیٹ جی پی ٹی کے نام سے ایک چیٹ باٹ لانچ کیا گیا تھا جسے ایک ہفتے کے اندر دس لاکھ سے زیادہ صارفین نے استعمال کرنا شروع کر دیا تھا

تاہم اس وقت سوشل میڈیا پر نوجوان طلبہ چیٹ جی پی ٹی سے سب سے زیادہ خوش ہیں کیونکہ اب انہیں لگتا ہے کہ ان کے لیے اسکول، کالج یا یونیورسٹی کا کام کرنا مزید آسان ہو جائے گا۔

Tags:

ai in search enginesai search enginesbest search enginebing search aigcp generative app buildergenerative aigenerative ai applicationsgenerativeaigetting started with generative ai using azure openai service | brk214hgoogle searchgoogle search enginegoogle's aigoogle's magimicrosoft bing aimicrosoft bing ai chatbotmicrosoft chatgpt vs googlemicrosoft productivity toolsopenai integration with microsoftsearch aiSearch Engine
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اسکرپٹ (افسانہ)

Next

واٹس ایپ کے وڈیو کال کے دوران اسکرین شئیرنگ فیچر کیسے کام کرتا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme