Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

مائیک ٹائسن نے جہاز میں مذاق اڑانے پر مداح کی پٹائی کر دی

By Akhtar Rasool
اپریل 23, 2022 2 Min Read
0

سان فرانسسکو – امریکی پولیس نے سابق امریکی عالمی ہیوی ویٹ چمپیئن باکسر مائیک ٹائیسن کی جانب سے طیارے پر ایک شخص کی پٹائی کرنے کے معاملے کی تفتیش کا آغاز کیا ہے

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سابق باکسر کی جانب سے دوران پرواز مسافر کی پٹائی کرنے کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو کی پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی

رپورٹ کے مطابق مائیک ٹائسن کے ترجمان نے بتایا کہ باکسر نے سان فرانسسکو ایئرپورٹ پر فلوریڈا کے لیے اڑان بھرنے کو تیار طیارے میں اپنے قریب بیٹھے ایک شخص کی اس وقت پٹائی کی جب مذکورہ شخص نے بار بار مائیک ٹائسن کا مذاق اڑایا

امریکی شوبز ویب سائٹ ’ٹی ایم زیڈ‘ کی جانب سے شیئر کی گئی وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے میں موجود شخص مائیک ٹائسن کو قریب بیٹھا دیکھ کر خوشی سے پاگل ہوگیا اور باکسر کے حوالے سے باتیں کرنے لگا

رپورٹس کے مطابق مداح کی جانب سے بار بار مذاق کیے جانے اور مبینہ طور پر مائیک ٹائسن کی جانب پانی کی خالی بوتل پھینکے جانے کے بعد باکسر نے اس کی پٹائی کردی

ٹی ایم زیڈ نے مائیک ٹائسن کی جانب سے مداح کی پٹائی کرنے کی وڈیو بھی شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں وائرل ہوگئی

وائرل ہونے والی وڈیو میں مائیک ٹائسن کو پوری طاقت کے ساتھ مداح کی پٹائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ بعد ازاں مداح کے چہرے کو خون سے لت پت بھی دیکھا گیا

باکسر کی جانب سے مداح کی پٹائی کرنے کی وڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے، تاہم فوری طور پر کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہو سکی اور مار کھانے والے مداح کی طبیعت خطرے سے باہر ہے

مائیک ٹائسن نے بیس سال کی عمر میں 1986ع میں ٹریور بیربیک کو شکست دے کر کم عمر ترین ہیوی ویٹ چمپیئن بننے کا ریکارڈ قائم کیا تھا

آئرن مائیک نے اپنے شان دار کیریئر میں اٹھاون پروفیشنل مقابلوں میں پچاس مرتبہ کامیابی سمیٹی اور 2005ع میں کیون مک برائیڈ سے شکست کے بعد باکسنگ کو خیرباد کہہ دیا تھا

تاہم نومبر 2020ع میں مائیک ٹائسن نے ریسلنگ رنگ میں واپسی کی تھی اور واپسی پر انہوں نے پہلی فائٹ جوئے جونز سے کی تھی.

Tags:

Mike Tysonslapped a fan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مظفرگڑھ: زمیندار کے مبینہ تشدد سے دسویں جماعت کا طالبعلم جاں بحق

Next

”امریکی سفارتکار نے بس تھوڑی سی سخت زبان استعمال کی تھی“ احسن اقبال

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme