Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

مادّے کی نئی حالت ’’الیکٹرون کواڈرپلٹ‘‘ دریافت

By Akhtar Rasool
اکتوبر 20, 2021 2 Min Read
0

اسٹاک ہوم : سائنسدانوں کی ایک عالمی ٹیم نے طویل تحقیق کے بعد مادّے کی نئی حالت ’’الیکٹرون کواڈرپلٹ‘‘ (electron quadruplet) دریافت کی ہے، جو بہت کم درجہ حرارت پر وجود میں آتی ہے اور جس میں چار الیکٹرون ایک ساتھ ہوتے ہیں

مادّے کی اس نئی حالت کا انکشاف کے ٹی ایچ رائل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، سویڈن میں کیے گئے تجربات سے ہوا ہے اور اب ماہرین اس کی مزید خصوصیات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں

واضح رہے کہ ایک جیسے چارج والے ذرّات ایک دوسرے کو دور دھکیلتے یعنی ’’دفع‘‘ کرتے ہیں. الیکٹرون پر منفی چارج ہوتا ہے لہٰذا جب دو الیکٹرونوں کو ایک دوسرے کے قریب لایا جائے تو ان کے درمیان قوتِ دفع (دور کرنے والی قوت) بڑھ جاتی ہے

یہی وجہ ہے کہ دو یا زیادہ الیکٹرونوں کا ایک دوسرے سے بہت قریب رہنا انتہائی مشکل تصور کیا جاتا ہے

البتہ ’’سپر کنڈکٹرز‘‘ یعنی وہ مادّے جن میں سے بجلی بغیر کسی مزاحمت کے گزر جاتی ہے، ان میں جوڑوں کی شکل میں الیکٹرونوں کا مشاہدہ ہوچکا ہے، جو معمول کے خلاف ہے۔ یہ عمل بے حد کم درجہ حرارت پر واقع ہوتا ہے

یاد رہے کہ آج سے تقریباً بیس سال قبل کے ٹی ایچ سویڈن کے سائنسدان، پروفیسر ایگور بابائیف نے چار الیکٹرونوں کی ایک ساتھ موجودگی یعنی ’’الیکٹرون کواڈرپلٹس‘‘ کے بارے میں پیش گوئی کی تھی، جبکہ 2013ع میں اس حوالے سے ایک ریسرچ پیپر بھی شائع کروایا تھا

یہ پیش گوئی اتنی غیرمعمولی تھی کہ ماہرینِ طبیعیات (physicists) کی اکثریت نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا

لیکن پھر 2018ع میں ڈریسڈن، جرمنی کی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں وادِم گریننکو اور ان کے ساتھیوں نے پہلی بار کچھ ایسے مشاہدات کیے جو الیکٹرون کواڈرپلٹس کی پیش گوئی کی مطابقت میں تھے

اس ممکنہ دریافت کی تصدیق کے لیے مزید تین سال تک دنیا کی مختلف لیبارٹریوں میں انتہائی سرد درجہ حرارت والے سپر کنڈکٹرز پر سیکڑوں تجربات اور مشاہدات کیے گئے، جن کے مشترکہ نتائج ’’نیچر فزکس‘‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہوئے ہیں

پروفیسر ایگور بابائیف کہتے ہیں کہ ”الیکٹرون کواڈرپلٹس“ میں کچھ نئی اور غیرمعمولی خصوصیات بھی سامنے آئی ہیں، جنہیں ابھی ہم پوری طرح سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں

تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ بالکل ابتدائی نوعیت کی دریافت ہے، جس کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوجانے کے بعد سپر کنڈکٹر مادّوں کو بہتر بنایا جاسکے گا.

Tags:

(physicistsElectron QuadrupletNature Physics
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فیسبُک کا نام تبدیل ہونے والا ہے ؟

Next

خاتون کے جعلی نام سے انعام یافتہ ناول لکھنے والے تین مرد

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme