Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

مانچسٹر سٹی نے آسٹن ولا کو 2-3 سے ہرا کر پریمیئر لیگ جیت لی

By Akhtar Rasool
مئی 23, 2022 2 Min Read
0

مانچسٹر سٹی نے فائل میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹن ولا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر پانچ سیزن میں چوتھی بار پریمیئر لیگ جیت لی ہے

یہ فتح شاندار کم بیک کا بہترین نمونہ تھی. پیپ گارڈیولا کی ٹیم اتحاد اسٹیڈیم میں دوسرے ہاف کے درمیان تک 2-0 سے پیچھے رہنے کے بعد ٹائٹل سے محروم ہونے کے دہانے پر تھی

ایسے میں جرمنی سے تعلق رکھنے والے مانچسٹر سٹی کے مڈفیلڈر کھلاڑی الکےگنڈوگن نے حیران کن گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے خسارے کو کم کر دیا، جس کے بعد روڈری نے دوسرا گول کر کے مقابلہ دو دو گول سے برابر کر دیا

الکےگنڈوگن نے میچ کے اکیاسیویں منٹ میں پانچ منٹ کے وقفے کے بعد اپنا دوسرا اور اپنی ٹیم مانچسٹر سٹی کے لیے تیسرا گول داغا

یہ یقینی شکست کے بعد ایک حیران کن فتح تھی، تیسرے گول کے بعد میدان میں شاندار جشن کا آغاز ہو گیا اور دوسرے نمبر پر رہنے والی لیورپول کی وولوز کے خلاف ان کی 3-1 کی فتح کو بھی بے معنی بنا دیا

مانچسٹر سٹی نے لیورپول سے ایک پوائنٹ آگے رہتے ہوئے 93 پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ کا فاتحانہ اختتام کیا

تناؤ سے بھر پور ٹورنامنٹ کے آخری دن برنلے نے لیڈز کو شکست دی، جب کہ ٹوٹنہم نے اپنے شمالی لندن کے حریف آرسنل کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ کے لیے کوالیفائی کیا

مانچسٹر سٹی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فتح کے ساتھ اپے مداحوں کی جانب سے ایسا زبردست جشن اور خراج تحسین حاصل کیا، جو مدتوں یاد رکھا جائے گا

اس فتح کے ساتھ مانچسٹر یونائیٹڈ پریمیئر لیگ کی تاریخ میں واحد کلب بن گیا ہے، جس نے پانچ سیزن میں چار ٹائٹل جیتے ہیں جبکہ اس سے قبل ایلکس فرگوسن کی ٹیموں نے تین الگ الگ مواقع پر ایسا کیا

ایک بار پھر مانچسٹر سٹی نے کھیل کے آخری وقت تک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیزن کے فائنل میں دوسری بار لیورپول کو باہر کردیا جبکہ اس سے قبل 2019ع میں بھی فائنل میں شکست دی تھی.

Tags:

EnglishFootballManchester CityPremier League
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بھولا (افسانہ)

Next

بلوچستان: شیرانی جنگل میں آگ بجھانے کی کوششیں بدستور جاری

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme