Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

مریخی خلائی جہاز نے پہلی مرتبہ پتھر کے نمونے جمع کرلیے

By Akhtar Rasool
ستمبر 4, 2021 2 Min Read
0

پیساڈینا، کیلیفورنیا : گزشتہ ماہ کی ناکامی کے بعد مریخ پر اترنے والے ناسا کے خلائی جہاز پریزرورینس نے ایک سخت چٹان پر گول سوراخ کرکے وہاں سے پتھر اور مٹی کا نمونہ حاصل کیا ہے، جسے ماہرین ایک بہت بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں

یہ نمونہ زمین پر لایا جائے گا تاکہ مریخ کی ارضی کیمیائی ترکیب اور خود وہاں موجود خردنامیوں کا جائزہ لیا جاسکے گا

ناسا کے مطابق یکم ستمبر کو مریخی تحقیقی گاڑی نے اپنی برما مشین سے ایک پتھر پر سوراخ کرکے اس کا ٹکڑا نکالا ہے۔ جس بڑے پتھر سے یہ ٹکڑا لیا گیا ہے وہ ہموار اور لمبوتری چٹان ہے جسے روشیٹ کا نام دیا گیا ہے

چند ہفتوں قبل مریخی جہاز نے ایک پتھر پر طبع آزمائی کی تھی جس میں ناکامی ہوئی تھی. ڈرلنگ کے مکمل عمل کی کئی تصاویر بھی ناسا کو موصول ہوئی تھی۔ ناسا روور نے سوراخ کے اندر کا منظر بھی بھیجا ہے جو بالکل گول اور واضح ہے۔ ایک ٹیوب کی بدولت پتھر کا نمونہ لیا گیا ہے جو موٹائی میں عام پینسل کی طرح ہے جو اب مریخی جہاز کے اندر جمع ہوچکا ہے

لیکن اب تک اس نمونے کو زمین پر لانے کا کوئی نظام سامنے نہیں آسکا ہے۔ آج نہیں تو شاید کئی برس بعد یہ پتھر مریخی میدان میں اگل دیا جائے گا جسے کسی اور خلائی جہاز سے اچک کر زمین تک لانا ممکن ہوگا۔ اگرچہ پریزرورینس کے اندر بھی ایک چھوٹی تجربہ گاہ موجود ہے لیکن وہ زمینی تجربہ گاہوں کا مقابلہ نہیں کرسکتی

تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ 2030ع سے قبل اس نمونے کو زمین تک لانا محال ہے.

Tags:

AstronomyMarsMars Geological SamplesMars Vehicle
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ویکسین کے بارے میں این سی او سی نے  نئی ہدایات جاری کردیں

Next

جدید دور کی کرامت، اب سموسے بھی ”ڈجیٹل“ ہو گئے!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme