Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

مصنوعی ذہانت سے جی میل ایپ پر تحریر کیسے لکھی جا سکتی ہے؟

By Akhtar Rasool
جون 14, 2023 2 Min Read
0

مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے ساری دنیا کو ورطہِ حیرت میں ڈال رکھا ہے۔ مصنوعی ذہانت کے حوالے سے ابھی بہت کچھ سامنے آنا باقی ہے۔ بس یہ سمجھ لیں کہ آنے والے برسوں میں لاکھوں ایسے روزگار ہیں جن پر انسانوں کی جگہ مصنوعی ذہانت کا قبضہ ہوجائے گا

موقر عربی میگزین ’سیدتی‘ نے مصنوعی ذہانت کے ایک ایسے فیچر کے بارے میں معلومات دی ہیں جو ’جی میل‘ ایپ میں فراہم کردی گئی ہے جس کے ذریعے ای میل میں بہت آسانی کے ساتھ خط وکتابت کی جا سکتی ہے

گوگل نے منصوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ایپ پر انگلش میں لیٹر رائیٹنگ کی سہولت ’گوگل ورک اسپیس لیب‘ کے ذریعے فراہم کی ہے

’سپورٹ ڈاٹ گوگل‘ ویب سائٹ کے مطابق اب آپ جی میل کے ’ہیلپ می رائٹ‘ بٹن کے ذریعے کوئی بھی مضمون بآسانی انگریزی میں تحریر کرسکتے ہیں۔ تحریر کیا جانے والا مضمون ’سالگرہ‘ کا ہو یا شادی کی سالگرہ یا کسی سرکاری ادارے کو درخواست لکھنی ہو، اب یہ تمام کام مصنوعی ذہانت کے ذریعے منٹوں میں ہوجائے گا

تاہم گوگل کا کہنا ہے کہ ’ورک اسپیس لیب‘ پروگرام کے ذریعے کی جانے والی تحریر پر فوری طور پر اور مکمل بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ خاص کر اگر تحریر کیا جانے والا مضمون صحت، قانونی یا مالیاتی مسائل کے حوالے سے ہو

پروگرام میں بعض خامیوں کی جانب سے اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مذکورہ پروگرام سے تحریر کیے جانے والے مضمون میں مکمل طور پر درست معلومات نہیں ہوتی، اسی لیے یہ لازمی ہے کہ سامنے آنے والے تحریر کو متعدد بار پڑھ کر اسے بھیجنے سے قبل درست کیا جانا لازمی ہے

اس ٹیکنالوجی سے درست طور پر فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ درج ذیل نکات پر غور کر لیا جائے:

1۔ اپنی ذاتی اور خفیہ معلومات قطعی طور پر درج نہ کی جائیں
2۔ موضوع پر تحریر لکھوانا مقصود ہو تو اس کا عنوان منتخب کریں
3۔ پروگرام شروع کرنے سے قبل ’گوگل ورک اسپیس لیب‘ کی شرائط و ضوابط پڑھ لیں
4۔ سامنے آنے والی تحریر کو متعدد بار پڑھ لیں اور بھیجنے سے قبل تمام غلطیوں کو درست کر لیں
5۔ ایک مسودہ تیار کریں، جس میں مضمون اور اس کے طریقہ کار کے علاوہ جسے بھیجا جانا ہے، اس کے بارے میں بھی معلومات فراہم کریں
6۔ مسودہ تحریر کرنے کے بعد سامنے آنے والی تحریر کا جائزہ لیں اور اپنے نوٹس درج کریں تاکہ اس پروگرام کو مزید بہتر بنایا جا سکے
7۔ مصنوعی ذہانت کے ذریعے سامنے آنے والی تحریر کا جائزہ لیں اور جہاں کمی و بیشی محسوس کریں اسے درست کر لیں

مصنوعی ذہانت سے نیا مسودہ کیسے تحریر کریں؟

جی میل ایپ کھولیں اور اسکرین کے بائیں جانب نیچے کی طرف ’کریٹ‘ کو کلک کریں

محض ایک کلک سے آپ ڈاک میں موصول ہونے والے خط کا جواب دے سکتے ہیں، جس کے لیے ’مدد‘ کے آئیکون میں ’ہیلپ می رائیٹ ‘ تحریر کر کے اسے سینڈ کر دیں۔

Tags:

Artificial Intelligenceartificial intelligence codingartificial intelligence designartificial intelligence for businessartificial intelligence for business transformationartificial intelligence googleartificial intelligneceauto write mails in gmailgmail help me write mailhow i use artificial intelligence to write an emailhow to attach a file in gmail on androidhow to write an email with aihow to write an email with rytrtext writer ai
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

قاتل (تیونس کے عربی ادب سے منتخب افسانہ)

Next

مودی کے دورے سے قبل واشنگٹن میں بی بی سی کی ڈاکیومینٹری کی اسکریننگ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme