Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

مودی کے دورے سے قبل واشنگٹن میں بی بی سی کی ڈاکیومینٹری کی اسکریننگ

By Akhtar Rasool
جون 14, 2023 3 Min Read
0

بھارتی وزیر اعظم کے وائٹ ہاؤس کے سرکاری دورے سے قبل انسانی حقوق کے دو گروپس نے پالیسی سازوں، صحافیوں اور تجزیہ کاروں کو نریندر مودی پر بی بی سی کی ایک دستاویزی فلم کی واشنگٹن میں اسکریننگ کے لیے مدعو کیا ہے، جس میں 2002 کے گجرات فسادات کے دوران بھارتی وزیر اعظم کی قیادت پر سوال اٹھایا گیا ہے

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں، ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صدر جو بائیڈن کی میزبانی میں مودی کے سرکاری دورے سے دو روز قبل 20 جون کو پرائیویٹ طور پر یہ دستاویزی فلم دکھانےکا شیڈول بنایا ہے

پیر کو اسکریننگ کا اعلان کرتے ہوئے، ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے وہ یہ یاد دلانا چاہتی ہے کہ بھارت میں اس دستاویزی فلم پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

دو حصوں پر مشتمل دستاویزی فلم، "انڈیا: دی مودی کوئیسچن،” 2002 کے فسادات میں مغربی ریاست گجرات کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ کے طور پر مودی کی قیادت پر مرکوز ہے، جن میں کم از کم ایک ہزار افراد مارے گئے تھے ، جن کی اکثریت مسلمانوں پر مشتمل تھی ۔ جبکہ سرگرم کارکن اس تعداد کو دوگنا زیادہ بتاتے ہیں

مودی ان الزامات کی تردید کر چکے ہیں کہ انہوں نے فسادات کو روکنے کے لیے کافی اقدامات نہیں کیے، اور سپریم کورٹ کے حکم پر کی جانے والی تحقیقات میں ان پر مقدمہ چلانے کے لیے کوئی ’ثبوت‘ نہیں ملا

جنوری میں ریلیز ہونے والی اس دستاویزی فلم کے رد عمل میں بھارتی حکومت نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک متعصب "پروپیگنڈا پیس” قرار دیا تھا اور سوشل میڈیا پر اس کے کسی بھی کلپ کو شیئر کرنے سے روک دیا تھا

وائٹ ہاؤس نے گزشتہ ماہ مودی کے طے شدہ سرکاری دورے کا اس وقت دفاع کیا تھا، جب اس سے بھارت میں انسانی حقوق کے خدشات کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ پریس سکریٹری کیرین یاں پیئر نے کہا کہ بائیڈن کا خیال ہے کہ ”یہ ایک اہم رشتہ ہے جسے ہمیں جاری رکھنے اور اسے قائم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ انسانی حقوق سے متعلق ہے۔“

انسانی حقوق کے گروپس، اس بارے میں خدشات ظاہر کر چکے ہیں، جسے وہ مودی کی ہندو انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی کے تحت حالیہ برسوں میں بھارت میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورت حال سمجھتے ہیں ، خاص طور پر جب بات اقلیتوں، مخالفین اور صحافیوں کے ساتھ سلوک کی ہو۔ حکومت ان الزامات کی تردید کرتی ہے اور کہتی ہے کہ وہ تمام گروپس کی بہتری کے لیے کام کرتی ہے

ٹیکس حکام نے فروری میں دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر کا معائنہ کیا اور مالیاتی جرائم کے سد باب سے متعلق ادارے نے اپریل میں اس کے خلاف غیر ملکی زرمبادلہ کے قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات پر تحقیقات شروع کیں۔ ایک حکومتی مشیر نے کہا تھا کہ یہ معائنہ انتقامی کارروائی نہیں تھی

بی بی سی نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ اس دستاویزی فلم کے لیے جسے بھارت میں نشر نہیں کیا گیا، اپنی رپورٹنگ پر قائم ہے، اور یہ کہ اس کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

Tags:

28thnational human rights commission (nhrc) foundation daybbc documentarybbc documentary controversybbc documentary on gujarat riotsbbc documentary on modibbc documentary on on pm modibbc documentary on pmbbc documentary on pm modibbc documentary on pm modi receives flakbbc documentryDocumentarydocumentary bbcdocumentary on modidocumentary on narendra modidocumentary on pm modiHuman Rightshuman rights for indiahuman rights issuesHuman Rights Violationhuman rights violationshuman rights watchmodi documentarymodi ji tight slap to bbcnational human rights commissionpm modi alleges violation of human rights by pakistan in rally at ramlila maidanpm modi on human rightspm modi speaks on human rightspresses modi human rights issuesrishi sunak on bbc documentarysc on modi's documentarysunak on bbc documentaryyou britishers should not teach human rights
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مصنوعی ذہانت سے جی میل ایپ پر تحریر کیسے لکھی جا سکتی ہے؟

Next

کیا میسی کے بعد کلیان ایمباپے بھی اس بار پی ایس جی کو چھوڑ دیں گے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme