Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

Artificial-Intelligence-Can-Be-Easily-Taught-to-Lie-Research
سائنس و ٹیکنالوجیاہم ترینتازہ ترینخبریں

مصنوعی ذہانت کو باآسانی جھوٹ سکھایا جا سکتا ہے: تحقیق

By Akhtar Rasool
جنوری 16, 2024 3 Min Read
0

نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ماڈلز کو انسانوں اور مصنوعی ذہانت کے دوسرے پروگراموں کو دھوکا دینے کی تربیت دی جا سکتی ہے۔

اے آئی اسٹارٹ اپ اینتھروپک کے محققین نے ٹیسٹ کیا کہ کیا انسانی سطح کی مہارت والے چیٹ بوٹس، جیسے کہ اسی کمپنی کا مصنوعی ذہانت کا ’کلوڈ‘ نامی نظام یا اوپن اے آئی کا ’چیٹ جی پی ٹی‘ لوگوں کو دھوکا دینے کے لیے جھوٹ بولنا سیکھ سکتے ہیں۔

محققین کے علم میں آیا کہ مصنوعی ذہانت کے پروگرام ناصرف جھوٹ بول سکتے ہیں، بلکہ خطرناک بات یہ ثابت ایک بار ان کے دھوکا دینا سیکھ لینے کے بعد مصنوعی ذہانت کے لیے موجودہ حفاظتی اقدامات کے ذریعے اس رویے کا خاتمہ ناممکن ہے۔

ایمازون کی مالی اعانت سے چلنے والے اسٹارٹ اپ نے اپنے مفروضے کی جانچ کے لیے ایک ’سلیپر ایجنٹ‘ تیار کیا

مصنوعی ذہانت کے اس اسسٹنٹ کو کچھ اشارے ملنے اور مخصوص لفظ کے استعمال پر نقصان دہ کمپیوٹر کوڈ لکھنا یا نقصان دہ جواب دینا تھا۔

محققین نے متنبہ کیا کہ مصنوعی ذہانت کے خطرات کے معاملے میں ’تحفظ کا غلط احساس‘ پایا جاتا ہے، جس کی وجہ اس طرح کے طرزِ عمل کو روکنے کے لیے موجودہ حفاظتی نظام کی کمزوری ہے۔

اس تحقیق کے نتائج ایک مطالعے میں شائع کیے گئے، جس کا عنوان تھا ’سلیپر ایجنٹس: گمراہ کن ایل ایل ایمز (لارج لینگوئج ماڈلز) کی تربیت، جو حفاظتی تربیت کے عمل میں بھی برقرار رہتی ہے۔‘

محققین نے مطالعے میں لکھا ہے ”ہمیں معلوم ہوا کہ مخالفانہ تربیت ماڈلز کو مخصوص پوشیدہ تکنیک کو بہتر طریقے سے پہچاننے اور غیر محفوظ رویے کو مؤثر طریقے سے چھپانا سکھا سکتی ہے“

محققین کا کہنا ہے ”ہمارے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ایک بار جب (مصنوعی ذہانت کا) کوئی ماڈل دھوکا دینا شروع کرتا ہے تو معیاری تکنیک اس طرح کے دھوکے کا سدِباب کرنے میں ناکام ہو سکتی ہے اور حفاظت کا غلط تاثر پیدا کر سکتی ہے۔“

واضح رہے کہ مصنوعی ذہانت کی حفاظت کا مسئلہ حالیہ برسوں میں محققین اور قانون سازوں دونوں کے لیے بڑھتی ہوئی تشویش بن چکا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی جیسے جدید چیٹ بوٹس کی آمد کے بعد متعلقہ انتظامی اداروں نے نئی سمت میں توجہ مرکوز کی ہے

نومبر 2023 میں چیٹ جی پی ٹی کے سامنے آنے کے ایک سال بعد برطانیہ نے اے آئی سیفٹی سمٹ کا اہتمام کیا، تاکہ ٹیکنالوجی کے میدان خطرات کو کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

اس سربراہ کانفرنس کی میزبانی کرنے والے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے آنے والی تبدیلیاں صنعتی انقلاب کی طرح ’دور رس‘ ہو سکتی ہیں اور ان سے پیدا ہونے والے خطرے کو وبائی امراض اور جوہری جنگ کے پہلو بہ پہلو عالمی ترجیح سمجھا جانا چاہیے۔

رشی سونک کے مطابق ”غلط سمجھنے کی صورت میں مصنوعی ذہانت کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیار بنانا آسان بنا سکتی ہے۔“

ان کا مزید کہنا تھا ”دہشت گرد گروہ بڑے پیمانے پر خوف اور تباہی پھیلانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرسکتے ہیں۔ جرائم پیشہ افراد سائبر حملوں، دھوکہ دہی یا یہاں تک کہ بچوں کے جنسی استحصال کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرسکتے ہیں۔ حتیٰ کہ اس بات کا بھی خطرہ ہے کہ انسانیت مصنوعی ذہانت پر کنٹرول مکمل طور پر کھو سکتی ہے، اس اے آئی کی وجہ سے جسے کبھی کبھی سپر انٹیلی جنس کہا جاتا ہے۔“

Tags:

artificial general intelligenceArtificial Intelligenceartificial intelligence artartificial intelligence courseartificial intelligence crash courseartificial intelligence dangersartificial intelligence full courseartificial intelligence podcastartificial intelligence tutorialchina artificial intelligencechina artificial intelligence planchina artificial intelligence strategyweird artificial intelligencewhat is artificial intelligence
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Can-the-use-of-fossil-fuels-be-completely-eliminated
Previous

کیا فوسل فیول کا استعمال مکمل طور پر ختم کیا جا سکتا ہے؟

Peoples-Party-was-founded-in-Lahore-or-in-Paris
Next

پیپلز پارٹی کی بنیاد لاہور میں رکھی گئی تھی یا پیرس میں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme