Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

مصنوعی ذہانت کی جدت سے گوگل سرچ اور ایمازون ماضی کا حصہ بن جائیں گے، بل گیٹس

By Akhtar Rasool
مئی 26, 2023 2 Min Read
0

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ اگر مصنوعی ذہانت (اے آئی) تیز رفتاری سے ترقی کرتی رہی تو گوگل سرچ اور ایمازون کا نام ماضی کا حصہ بن جائے گا

دی اسٹریٹ کی رپورٹ کی رپورٹ کےمطابق بل گیٹس سمجھتے ہیں کہ اے آئی پہلے ہی مستقبل کی معیشت کو تبدیل کر رہا ہے

یاد رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو 2022ع کے اختتام پر متعارف کرایا گیا تھا، جس نے چند ہی ماہ میں انٹرنیٹ کی دنیا پر تہلکہ مچا دیا تھا اور اب اس میں تیزی سے جدت آ رہی ہے

یہی نہیں بلکہ جی پی ٹی 4 میں چیٹ جی پی ٹی سے بھی زیادہ تخلیقی صلاحیتیں موجود ہیں، جو بہت زیادہ بڑی تحریری ہدایات کو ہینڈل کر سکتا ہے اور ایک وقت میں بیس ہزار سے زیادہ الفاظ تحریر کر سکتا ہے، یعنی پورا ناول بھی تحریر کر سکتا ہے

اسی تناظر میں سڑسٹھ سالہ بل گیٹس کا کہنا ہے کہ اگر مصنوعی ذہانت کا ارتقا اسی تیز رفتاری سے جاری رہا تو یہ گوگل اور ایمازون کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے

انہوں نے ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ گوگل سرچ اور ایمازون جیسی سروسز ماضی کا قصہ بن جائیں گی

بل گیٹس کا کہنا تھا ”اگر مستقبل میں نیا اے آئی ٹول متعارف کروایا گیا، جو انسان کی ضروریات کا اندازہ لگانے کے قابل ہوا، تو انسان کے رویوں میں بھی تبدیلی آئے گی“

لوگ اے آئی پر ہی منحصر رہے تو لوگ سرچ انجن دوبارہ استعمال نہیں کریں گے اور کبھی ایمازون کا رخ نہیں کریں گے

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے خبردار کیا کہ وہ وقت دور نہیں، جب اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹس دفتر میں انسانوں کی جگہ لے لیں گے، روبوٹس صنعتی کام کو سستا اور زیادہ موثر بنائیں گے، جس تیزی سے اے آئی معیاری، درست اور حیران کن تحریر پیش کرتا ہے، یہ مستقبل میں لوگوں کو ملازمتوں سے محروم کر سکتے ہیں

یاد رہے کہ 2020 میں ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے پیش گوئی کی تھی کہ پانچ سال سے کم عرصے کے دوران انسان کو مصنوعی ذہانت سے خطرہ کا سامنا ہوگا۔

Tags:

advantages of artificial intelligenceAmazonamazon alexa artificial intelligenceamazon fba artificial intelligenceArtificial Intelligenceartificial intelligence amazonartificial intelligence and machine learningartificial intelligence and machine learning explainedartificial intelligence billionairesartificial intelligence documentaryartificial intelligence documentary 2020artificial intelligence podcastartificial intelligence revealsartificial intelligence robotartificial intelligence saysartificial intelligence uprisingBill Gatesbill gates doomsday warning to google and amazonbill gates on artificial intelligencefuture of artificial intelligencegooglegoogle's artificial intelligenceinnovationmake money artificial intelligencepodcast on artificial intelligencerise of artificial intelligencerise of artificial intelligence in business and everyday life
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

قید کے دوران ذہنی اذیت دینے کی کوشش کی گئی: مولانا ہدایت الرحمان

Next

پاکستان: سیاسی جماعتوں میں ٹوٹ پھوٹ اور سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کی تاریخ اور عوامل

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme