Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

A-landmark-research-by-a-Pakistani-researcher-on-the-topic-of-gastrointestinal-germs-and-diabetes
تعلیم و صحتاہم ترینتازہ ترینخبریں

معدے کے جراثیم اور ذیابیطس کے موضوع پر پاکستانی محقق کی سنگ میل کی حیثیت رکھنے والی تحقیق

By Akhtar Rasool
مارچ 18, 2024 3 Min Read
0

حال ہی میں ایک پاکستانی محقق کا تحقیقی مقالہ معروف سائنسی جریدے ’نیچر‘ میں شائع ہوا ہے، جس میں اس بات کا احاطہ کیا گیا ہے کہ پیٹ کے جراثیموں سے ذیابیطس کے مرض کو لاحق ہونے سے روکنا ممکن ہے

یہ تحقیق ڈاکٹر محمد تنویر خان نے کی ہے۔ کراچی یونیورسٹی سے مائیکرو بیالوجی میں ماسٹرز اور پھر نیدرلینڈز سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹر تنویر اس وقت سویڈن کی گوتھن برگ یونیورسٹی سے وابستہ ہیں اور مالیکیولر اور کلینیکل میڈیسنز کے شعبے میں سنگ میل ثابت ہونے والی ریسرچ کر رہے ہیں

اپنے تحقیقی مقالے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد تنویر خان نے کہا کہ آنتوں میں بسنے والے جراثیم ہماری صحت پر مثبت اور منفی دونوں طریقوں سے اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ خوشی، غم، اسٹریس، بھوک اور ایسے دیگر عوامل انہی جراثیموں سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔

معروف سائنسی جریدے ‘نیچر‘ میں شائع ہونے والی ان کی نئی تحقیق کے نتائج پر مبنی ایک رپورٹ کے مطابق پیٹ کے ان جراثیموں میں واقع ہونے والی تبدیلیاں نہ صرف بہت سی بیماریوں کی پیشگی اطلاع دے سکتی ہیں بلکہ ان کی شدت اور ادویات کے اثرات پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

اس تحقیقی رپورٹ میں خاص طور پر ذیابیطس کے عارضے پر توجہ مرکوز رکھی گئی ہے، تاہم ڈاکٹر تنویر خان کہتے ہیں کہ دل کی بیماریاں بھی انی جراثیموں کی انسانی جسم میں تعداد سے جڑی ہوتی ہیں۔

اس تحقیق کے مطابق پیٹ میں ان جراثیموں سے جڑی تبدیلوں کا سراغ لگانے کے لیے جینوم سیکوئنسنگ (metagenome) کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر تنویر خان کہتے ہیں ”آنتوں میں بسنے والے جراثیموں کی تعداد ہمارے جسم کے خلیوں کی مجموعی تعداد سے بھی دس گنا زیادہ ہوتی ہے جبکہ ان میں موجود جینز کی تعداد تقریباً سوگنا زیادہ۔‘‘

ڈاکٹر تنویر خان نے اسی تناظر میں بتایا، ”ایک عام انسان دن میں تقریباً آدھا کلو فضلہ خارج کرتا ہے، جس کا نصف وزن انہی جراثیموں پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ جراثیم انتہائی حساس ہوتے ہیں اور اکثر ہوا کے ساتھ رابطے میں آنے کے چند لمحوں میں ہی مرجاتے ہیں۔‘‘

ڈاکٹر تنویر کے مطابق آنتوں کی توانائی کا 60 فی صد بشمول وٹامنز، ہارمونز اور دیگر کمیائی اجزاء انہی جراثیموں سے حاصل ہوتے ہیں۔

وہ بتاتے ہیں کہ اینٹی بائیوٹک کا استعمال کیا جاتا ہے تو اچھے جراثیم (جو ہمیں وٹامنز فراہم کرتے ہیں) مر جاتے ہیں اور اسی لیے وٹامنز کی گولیاں بھی تجویز کی جاتی ہیں۔

ڈاکٹر تنویر کے مطابق پری بائیوٹک نامی یہ گولیاں اصل میں وہ فائبر ہوتے ہیں، جو انسان ہضم نہیں کرتا بلکہ یہ انسانی جسم میں رہ کر اچھے جراثیموں کی تعداد بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ذیابیطس سے قبل کچھ خاص قسم کے جراثیم جسم میں کم یا ختم ہو جاتے ہیں۔ اس تحقیق سے قبل تک ان جراثیموں کو محفوظ بنا کر کسی دوا کی شکل نہیں دی جا سکی تھی۔

ڈاکٹر تنویر خان کی ٹیم نے ان جراثیموں کو پیدا کرنے اور محفوظ بنانے کا طریقہ وضع کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ طریقہ ابھی پچاس افراد پر استعمال کیا گیا ہے اور اس کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔ اب یہ تحقیق انسانوں کے ایک بڑے گروپ پر استعمال کی جا رہی ہے اور اس کے نتائج بھی جلد ہی شائع کیے جائیں گے۔

Tags:

abby and samuel learn about germsabby learns about germsasking what are germscollege of medicinedaniel explains what are germsDiabetesdiabetes complicationsdiabetes medicationsdiabetes preventiondiabetes supplementsdiabetes symptomsfield: clinical practicegastroenterologistgastrointestinal bacteriagastrointestinal infectiongastrointestinal tractgenomic medicinegermsgerms for kidsgerms that make you sickgestational diabetesgut bacteria and immune systemgut bacteria and weight lossgut microbiota and diabetesgut microbiota and immune systemhow to stop diabetesimperial molecular medicineintermittent fastingintestinal bacteriaintestinal floraintestinesintroduction to molecular biologyketones and gut bacteriaMedicinemedicines: pemigatinibmolecularmolecular diagnosticsmolecular geneticistmolecular medicinemolecular medicine imperialmolecular medicine leedsmolecular medicine mastersmolecular medicine universitymolecular profilingmsc molecular medicineobesity and diabetesoptical and mr imaging; nanomedicineprecision medicineprevent diabetespreventing the spread of germsprobiotics for diabetesssic and germsthe size of germstiny germstype 1 diabetestype 2 diabetestype 2 diabetes (disease or medical condition)understanding germswhat are germs
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Cricket-rules-stop-clock-penalty-runs
Previous

مسلسل خلاف ورزی پر پانچ رنز کی پینلٹی۔۔ کرکٹ کا نیا قانون ’اسٹاپ کلاک‘ کیا ہے؟

The-problem-with-the-pakistani-establishment-is-psychological-not-political
Next

اسٹیبلشمنٹ کا مسئلہ سیاسی نہیں نفسیاتی ہے۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme