Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

میراڈونا کی چھیالیس لاکھ روپے کی گھڑی چوری کرنے والا بھارت میں گرفتار

By Akhtar Rasool
دسمبر 11, 2021 2 Min Read
0

آسام – بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹار فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی چوری ہونے والی کسٹمائزڈ گھڑی برآمد کر لی گئی ہے اور دبئی میں مبینہ چوری کرنے والے شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہفتے کو پولیس نے بتایا کہ انہوں نے واجد حسین کو شمال مشرقی ریاست آسام میں حراست میں لیا اور سوئس ساختہ ’ہبلوٹ‘ گھڑی برآمد کی ہے۔ وہ دبئی میں مبینہ چوری کے بعد بھارت فرار ہو گیا تھا

پولیس کے مطابق سینتیس سالہ واجد حسین دبئی میں قائم ایک فرم میں سنہ 2016ع سے سکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کر رہا تھا ، جہاں میراڈونا سے متعلق چیزیں محفوظ تھیں

انہوں نے کہا کہ سنگل ایڈیشن گھڑی، جس کی قیمت تقریباً چھبیس ہزار ڈالر سے زائد ہے، اس کی پشت پر میراڈونا کی تصویر بنی ہے اور ان کی جرسی کے نمبر 10 کے ساتھ دستخط بھی ہیں۔ل

شیو ساگر کے سپرنٹنڈنٹ پولیس راکیش روشان نے دبئی حکام سے موصول ہونے والی معلومات کے حوالے سے اے ایف پی کو بتایا کہ اگرچہ بہت سی محدود ایڈیشن گھڑیاں دستیاب ہیں، لیکن اس گھڑی کو میراڈونا کے لیے ان کی مرضی کے مطابق بنایا گیا تھا

واضح رہے کہ فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیے جانے والے میراڈونا گذشتہ سال نومبر میں ساٹھ سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے

آسام کے وزیراعلیٰ ہمانتا بسوا شرما کا کہنا تھا کہ مقامی پولیس نے دبئی میں اپنے ہم منصبوں سے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا

بھارتی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ زیر حراست شخص نے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اگست میں اپنے بیمار والد کی دیکھ بھال کے لیے آسام میں اپنے آبائی گھر واپس آیا تھا.

Tags:

Diego MaradonaMaradona Watch
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جادوئی نقشہ اور کھڑکی، نقشے پر مقناطیس رکھیں اور کھڑکی پر اس جگہ کا  براہ راست منظر دیکھیں

Next

ایشز سیریز کا نام کیسے پڑا اور یہ ’راکھ‘ کی کیا کہانی ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme