Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

میراڈونا کے نام سے منسوب جہاز قطر فٹبال ورلڈکپ کے لئے اڑان بھرنے کو تیار

By Akhtar Rasool
مئی 29, 2022 2 Min Read
0

دنیائے کھیل کے بڑے ایونٹ فٹبال ورلڈ کپ کی آمد آمد ہے اور دنیا بھر میں اس حوالے سے مختلف سرگرمیاں بھی دیکھنے میں آ رہی ہیں

ایسی ہی ایک انوکھی سرگرمی ارجنٹائن میں بھی دیکھی گئی، جہاں جنوبی امریکا کے اس ملک کو فٹبال ورلڈکپ جتوانے والے سابق لیجنڈ میراڈونا کی یاد میں مختص کیے گئے ایک جہاز کی نمائش کی گئی

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 12 سیٹوں والے ٹینگو ڈی ون زیرو ایس جہاز کو ایک ارجنٹائن کی کمپنی نے فنانس کیا ہے، جسے اڑتے میوزیم کا نام دیا گیا ہے

اطلاعات کے مطابق یہ جہاز ارجنٹائن اور دنیا کے دیگر حصوں سے ہوتا ہوا رواں سال فٹ بال ورلڈکپ کے لیے قطر پہنچے گا

طیارے کی رونمائی رواں ہفتے بیونس آئرس میں ہوئی، جس میں ڈیاگو آرمینڈو میراڈونا کے اہل خانہ اور سابق ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی

اس موقع پر لیجنڈ کھلاڑی کی بیٹی ڈلما میراڈونا نے کہا ”میراڈونا کے لیے لوگوں کا پیار تصور سے بھی کہیں زیادہ ہے“

طیارے کو میراڈونا کی خوبصورت تصویروں سے مزیّن کیا گیا ہے، جن میں وہ تصویر بھی شامل ہے جس میں وہ ورلڈ کپ کی ٹرافی کو چوم رہے ہیں

جبکہ طیارے کے پروں پر ان کے ان دو شہرہ آفاق گولز کی تصویریں آویزاں ہے، جو انہوں نے 1986ع میں ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے خلاف اسکور کر کے ارجنٹینا کو فتح سے ہمکنار کیا تھا

صرف یہی نہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کاک پٹ میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کے ذریعے آنجہانی کھلاڑی سے بات بھی کی جا سکے گی ، جبکہ 1986ع کی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں سے منسلک اشیا بھی جہاز میں نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں

طیارہ نجی استعمال کے لیے بھی دستیاب ہوگا، جبکہ اس کے بعد اسے چیریٹی کے لیے نیلام کر دیا جائے گا

واضح رہے کہ سال 2020ع نومبر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر میراڈونا انتقال کر گئے تھے.

Tags:

FIFA22MaradonaQatar World Cup 22
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فیسبک نے اپنی پرائیویسی پالیسی میں کیا تبدیلی کی ہے؟

Next

’کم پیداوار کم اور زیادہ کرایے کے باعث آم کے ایکسپورٹ آرڈر پورے کرنا مشکل ہو گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme