Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

میرپور خاص: ذہنی معذوری کی شکار ایتھلیٹ بچی، جس نے سب کے ذہن بدل دیے!

By Akhtar Rasool
جون 21, 2023 2 Min Read
0

سندھ کے ضلع میرپورخاص کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ ثناء کو اسپیشل اولمپکس پاکستان کی ٹیم نے تلاش کیا اور آج وہ جرمنی کے شہر برلن میں اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں حصہ لے رہی ہیں

ذہنی معذروی سے لڑتی ثناء الفاظ کی درست ادائیگی سے قاصر ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ کبھی اپنے بارے میں بتا نہیں سکیں کہ وہ کیسا محسوس کرتی ہیں

لیکن پھر ایک دن ایسا ہوا کہ اسپیشل اولمپکس پاکستان کی ایک ٹیم ان کے بارے میں سن کر انہیں ڈھونڈتی ہوئی ان کے گھر تک پہنچ گئی

اس ٹیم نے ثنا کے والدین کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی کہ ان کا دماغ مختلف طریقے سے کام کرتا ہے اور دیگر انسانوں سے الگ سوچتا ہے

اسپیشل اولمپکس پاکستان کی ٹیم کی اس بات کو سمجھنے میں ثناء کے والدین کو کافی وقت لگا

بالآخر، مسلسل قائل کرنے کے بعد، وہ ہچکچاتے ہوئے انہیں کھیلوں میں حصہ لینے کی اجازت دینے پر راضی ہوگئے

ثناء کی دادی اور چچا نے انہیں میرپورخاص کے کھیلوں کے میدان میں لانا شروع کیا، جو ان کے گاؤں سے اَسی کلومیٹر دور تھا۔ آہستہ آہستہ اس میں باقاعدگی آتی گئی اور ثناء کو ہر بدھ، جمعے اور اتوار کو کھیلوں کی تربیت کے لیے گراؤنڈ میں لایا جانے لگا۔ جلد ہی، ان سب پر یہ واضح ہو گیا کہ ثنا کے پاس ایک سے زیادہ صلاحیتیں ہیں

مسلسل پریکٹس سے ثناء نے ذاتی اور ایتھلیٹک دونوں سطحوں پر بہتری لانا شروع کی اور چھ ماہ کی تربیت اور مشق کے بعد، انہوں نے پاکستان ایئر فورس بیس کراچی میں ذہنی معذور بچوں کے لیے منعقدہ کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لیا اور ایک سو میٹر دوڑ میں پہلی اور دو سو میٹر کی دوڑ میں چوتھے نمبر پر آئیں

اس مقابلے نے ان کے والدین اور ان کی برادری کے افراد کی سوچ کو یکسر بدل کر رکھ دیا

ثنا نے کھیلوں کی تربیت کا سلسلہ جاری رکھا اور پاکستان کے مختلف شہروں میں دیگر کیمپوں اور سرگرمیوں میں حصہ لیا، جہاں انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا

حال ہی میں، نیشنل گیمز میں ثناء نے پشاور میں آٹھ سو میٹر دوڑ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اب وہ اپنے علاقے اور اس سے باہر کے بہت سے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے ایک تحریک بن چکی ہے اور لوگ ان کے ساتھ تصویر لینا پسند کرتے ہیں۔

Tags:

athleteathlete healthathlete mental healthathlete mental health storyathletesathletes eating disordersathletes mental healthathletes with disabilitiesathletes with disabilities houstonathletes with eating disorderscompetitive athleteelite athletesfemale athlete triadmental crisesmental disordermental healthmental health and athletesMental illnessmental issuestudent athletesyoung athletes defend cheerleader with down syndrome
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

’ایجنٹ سنہرے خواب دکھا کر جہنم میں جھونک دیتے ہیں‘

Next

’انہیں حیدرآباد لے جائیں‘ مٹھی ہسپتال یا مشورہ مرکز؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme