Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

نوکیا اور اوپو کی ایک دوسرے کے خلاف قانونی جنگ

By Akhtar Rasool
جولائی 13, 2021 2 Min Read
0

سلیکان ویلی : موبائل فون بنانے والی کمپنی نوکیا نے اوپو کمپنی پر پیٹنٹ (سندِ حق ایجاد) کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے مختلف مقدمات دائر کر دیے ہیں

موبائل فونز کے ریویوز اور فیچرز کا موازنہ کرنے والی مشہو ویب سائٹ جی ایس ایم ارینا  نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نوکیا نے اسمارٹ فون تیار کرنے والی چینی کمپنی OPPO کے خلاف نان SEP پیٹینٹ کے تحت یورپ اور ایشیا کی مارکیٹوں میں کیسز دائر کیے ہیں۔ جس میں کنیکٹی ویٹی، انٹرفیس اور سیکیورٹی فیچرز کے پیٹینٹ شامل ہیں

رپورٹ کے مطابق 2018ع میں فِن لینڈ کی موبائل ساز کمپنی نوکیا نے اوپو کے ساتھ کئی سالہ معاہدہ کیا تھا، تاہم ان کیسز سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس معاہدے کی مدت ختم ہوچکی ہے

اس حوالے سے نوکیا نے ایک بیان بھی جاری کیا ہے، جس کے مطابق اوپو نے اس معاہدے کی تجدید سے انکار کر دیا ہے اور اسی وجہ سے ان پیٹینٹ کے استعمال کو روکنے کے لیے اوپو کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے

دوسری جانب اوپو نے نوکیا کے اس ایکشن کو ’شاکنگ‘ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ  نوکیا نے پیٹینٹ لائسنس کو شفاف، معقول اور غیر امتیازی رکھنے کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے

کمپنی کا کہنا ہے کہ اوپو اپنی اور تھرڈ پارٹی کے انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کی حفاظت اور قدر کرتا ہے

جبکہ نوکیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ اس صورت حال سے نبرد آزما ہونے کا کوئی تعمیری راستہ نکل آئے گا

رپورٹ کے مطابق نوکیا کے پاس اس وقت بہت سارے پیٹنٹ موجود ہیں اور وہ سام سنگ، ایپل، ایل جی، لینیوو یہاں تک کے بلیک بیری تک سے رائلٹی کے معاہدے کر چکی ہے

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں لیک ہونے والے ایک میمو سے انکشاف ہوا ہے کہ ون پلس جلد ہی اوپو کا سب-برانڈ بننے جارہا ہے تاہم ابھی تک دونوں کمپنیوں نے اس بات کو ظاہر نہیں کیا ہے.

Tags:

MobileNokiaOPPO
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان میں تیار ہونے والی اِی-بائیکس مارکیٹ میں پہنچ گئیں

Next

بلڈ پریشر قابو کرنے میں کھنچاؤ کی ورزش انتہائی مفید قرار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme