Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

بلڈ پریشر قابو کرنے میں کھنچاؤ کی ورزش انتہائی مفید قرار

By Akhtar Rasool
جولائی 13, 2021 2 Min Read
0

ٹورنٹو : ایک نئے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ اسٹریچنگ یا کنچھاؤ کی ورزشیں بلڈ پریشر کو بہتر انداز میں قابو میں انتہائی موثر ہیں، حتیٰ کہ بعض ماہرین کا اصرار ہے کہ جسمانی کھنچاؤ کی ورزشیں تیز  واک کرنے سے بھی بہتر ثابت ہوسکتی ہیں

مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ اگر ہفتے میں پانچ روز، صرف تیس منٹ روزانہ اسٹریچنگ کی جائے تو اس سے بلڈ پریشر قابو کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔ لیکن یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایئروبک ورزشوں کے فوائد اپنی جگہ اہمیت رکھتے ہیں جو ایک مفید عمل بھی ہے. دلچسپ بات یہ ہے کہ دن میں کسی بھی وقت گھر میں ہی کھنچاؤ کی ورزشوں سے یکساں فوائد حاصل ہوسکتے ہیں

یہ تحقیق کینیڈا کی سسکواچن یونیورسٹی کے پروفیسر فِل چِلی بیک نے کی ہے، وہ کہتے ہیں کہ ٹی وی دیکھتے ہوئے بھی اسٹریچنگ کی جاسکتی ہے اور ہفتے میں پانچ روز، نصف گھنٹے تک اسٹریچنگ کی جائے تو اس کے فوائد دوسرے مہینے ہی ظاہر ہونے لگتے ہیں، البتہ ڈاکٹر فِل کا کہنا ہے کہ توند کم کرنے میں واک کا کوئی نعم البدل نہیں

اسی بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر فِل نے واک اور اسٹریچنگ دونوں کو ہی آزمانے کا فیصلہ کیا۔ تاہم وہ کہتے ہیں کہ اسٹریچنگ سے خون کی رگیں لچکدار ہوجاتی ہیں اور ان میں خون کا بہاؤ بہتر ہوجاتا ہے۔ اس طرح بلڈ پریشر میں کمی آنے لگتی ہے

انہوں نے اس کے لیے چالیس مرد اور تیس خواتین کا انتخاب کیا۔ ان سب کو یہ انتخاب دیا گیا کہ یا تو وہ ہفتے میں پانچ روز تیس منٹ کے لئے اسٹریچنگ کریں یا پھر واک کریں۔ ان تمام افراد کو دو ماہ تک یہ معمول برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی

شریک افراد کی اکثریت کا یا تو بلڈ پریشر نارمل سے تھوڑا اوپر تھا یعنی 130/85 سے 139/89 تھا یا پھر پہلے درجے کا بلڈ پریشر تھا، یعنی 140/90 سے 159/99 تک تھا۔ تمام شرکا کی اوسط عمر 61 برس تھی۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ اسٹریچنگ سے بھی بلڈ پریشر قابو کرنے میں شاندار کامیابی ملی. یہی وجہ ہے کہ ماہرین نے جسمانی کھنچاؤ کی ورزشوں کو بلڈ پریشر قابو کرنے میں انتہائی مفید قرار دیا ہے.

Tags:

Blood PressureHealthHealthy Life
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نوکیا اور اوپو کی ایک دوسرے کے خلاف قانونی جنگ

Next

لکھنے کا عمل بچوں میں سیکھنے اور سبق یاد کرنے میں مددگار ہوتا ہے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme