Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

نیند کے دوران دماغ کی صفائی کرنے والی ٹوپی

By Akhtar Rasool
اکتوبر 4, 2021 2 Min Read
0

ٹیکساس: امریکی فوج نے ایسی ٹوپی بنانے کے لیے اٹھائیس لاکھ ڈالر جاری کیے ہیں، جو نیند کے دوران نہ صرف فوجیوں کی دماغی کارکردگی پر نظر رکھے گی بلکہ دماغ میں جمع ہوجانے والے فاسد مادّوں کی صفائی بھی کرے گی

واضح رہے کہ اب تک کی تحقیقات سے ثابت ہوچکا ہے کہ جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تو اسی دوران ایک قدرتی نظام ہمارے دماغ کی صفائی بھی کر رہا ہوتا ہے

اسی تحقیق کو مزید آگے بڑھانے اور میدانِ جنگ میں امریکی فوجیوں کی دماغی صحت بہتر رکھنے کے لیے پنٹاگون نے ہیوسٹن، ٹیکساس میں واقع رائس یونیورسٹی کے سائنسدانوں کو خصوصی ذمہ داری سونپی ہے

واضح رہے کہ میگنیٹک ریزونینس امیجنگ (ایم آر آئی) مشینوں کے ذریعے نہ صرف دماغ کے اندرونی حصوں کا عکس حاصل کیا جاسکتا ہے، بلکہ ان ہی مشینوں کی مقناطیسی طاقت سے دماغ کی صفائی بھی ممکن ہے

البتہ ایم آر آئی مشینیں بہت بھاری بھرکم ہوتی ہیں جو بہت زیادہ توانائی استعمال کرتی ہیں۔ اسی لیے انہیں ایک سے دوسری جگہ پہنچانے اور نصب کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

رائس یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ٹیم امریکی فوج کےلیے ایک ایسی ٹوپی تیار کرے گی، جو بہت ہلکی پھلکی اور نرم ہوگی

اگرچہ یہ کوئی ایم آر آئی مشین تو نہیں ہوگی، لیکن پھر بھی یہ دماغ میں برقی مقناطیسی میدان پر نظر رکھتے ہوئے اس میں تبدیلیاں بھی لاسکے گی، جو دماغ سے فاسد مادّوں کی صفائی میں مددگار ہونگی

یہ ٹوپی، جسے ’’نیورو ماڈیولیشن ڈیوائس‘‘ بھی کہا جاتا ہے، بیک وقت کئی ٹیکنالوجیز استعمال کرے گی، جن میں ای ای جی، آر ای جی، او ایس جی، ٹی سی ڈی، ٹی ای ایس اور ایل آئی ایف یو پی شامل ہیں

ان سب کے علاوہ، یہ ٹوپی مصنوعی ذہانت سے بھی استفادہ کرے گی اور دماغ کی اندرونی کیفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اور خودکار طور پر موزوں ترین حکمتِ عملی اختیار کرے گی.

Tags:

BiotechnologyMedical TechnologyMRINeurology
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کرونا کی گولی جس سے "ہسپتال میں داخلے یا موت کا امکان نصف ہوگیا”.

Next

بلوچستان میں مبینہ پولیس فائرنگ سے دس سالہ بچہ ہلاک، لواحقین کا لاش سمیت احتجاج

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme