Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ پر جلد تمام صارفین کے لئے میسیج ری ایکشن متعارف ہونے کا امکان

By Akhtar Rasool
اپریل 9, 2022 2 Min Read
0

اطلاعات ہیں کہ دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ کی ٹیم تمام صارفین کے لیے میسیج ری ایکشن کا فیچر متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے اور جلد اسے متعارف کرادیا جائے گا

ابتدائی طور پر واٹس ایپ نے گزشتہ برس نومبر میں بتایا تھا کہ بعض صارفین کے لیے جلد میسیج ری ایکشن کا فیچر متعارف کرا دیا جائے گا، جس کے بعد جنوری میں اسے محدود صارفین میں پیش کردیا گیا تھا

تاہم اب ’ویب ایٹ انفو‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ واٹس ایپ کی ٹیم میسیج ری ایکشن کو بہتر بنانے اور اس میں مزید ایموجی شامل کرنے میں مصروف ہے اور جلد ہی اسے عام صارفین کے لیے پیش کر دیا جائے گا

رپورٹ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں میسیج ری ایکشن کے فیچر میں صرف چھ عدد ایموجیز شامل کیے گئے تھے اور مزکورہ فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی تھی، جس کے بعد واٹس ایپ سے اسی فیچر کو بڑھانے کی فرمائشیں ہونے لگیں

صارفین کی فرمائشوں کے بعد واٹس ایپ نے ری ایکشن فیچر کو عام کرنے اور اس میں ایموجیز بڑھانے کا کام شروع کر دیا اور جلد ہی اسے عام صارفین کے لیے پیش کر دیا جائے گا

نئے فیچر کے تحت اب ری ایکشن فیچر میں چھ سے زائد ایموجیز ہوں گے اور صارفین میسیج کی مناسبت سے اپنی پسند کے ایموجی کے مطابق ری ایکشن کر سکیں گے

مذکورہ فیچر کے آزمائشی پروگرام تک پاکستان سمیت کئی ممالک کے عام صارفین کو رسائی نہیں دی گئی، تاہم تمام صارفین کی واٹس ایپ نوٹیفکیشن سیٹنگ میں اس فیچر کو پیش کرنے کی اجازت کا آپشن دے دیا گیا ہے

فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد کوئی بھی صارف کسی بھی دوسرے شخص کے میسیج کو پڑھنے کے بعد اس پر اپنی رائے دینے کے بجائے اس پر ایموجی کے ذریعے اپنا اظہار کر سکے گا

مذکورہ فیچر بلکل ایسے ہی کام کرے گا، جیسے فیسبک، انسٹاگرام اور مسینجر کے میسیج پر صارفین ایموجیز کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں

فیچر متعارف ہونے کے بعد ہر صارف کو میسیج دیکھتے وقت وہاں ایموجیز کے نشانات دکھائی دیں گے اور وہ اپنی پسند کے ایموجی سے رائے کا اظہار کر سکے گا

خیال کیا جا رہا ہے کہ جون تک مذکورہ فیچر کو عام افراد میں متعارف کرادیا جائے گا، لیکن حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا.

Tags:

New featuressocial mediaWhatsapp
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

’گاڈ فادر‘ وہ فلم جس کی نقل مافیا نے کرنا شروع کر دی

Next

عراق میں 103 سالہ شخص کی دھوم دھام سے تیسری شادی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme