Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

واٹس ایپ کے وہ نئے فیچرز، جو اس ایپ کو بلکل تبدیل کرکے رکھ دیں گے

By Akhtar Rasool
اکتوبر 11, 2021 3 Min Read
0

سلیکان ویلی : واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ اپلیکشن ہے، جس کے صارفین کی تعداد دو ارب سے زائد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل نت نئے فیچرز پر کام ہوتا رہتا ہے تاکہ اس کے صارفین کسی اور میسجنگ ایپ کا رخ نہ کریں

عام طور پر یہ نئے فیچرز پہلے بیٹا پروگرام میں آتے ہیں اور وہاں مختلف آزمائشی مراحل سے گزرنے کے بعد تمام صارفین تک پہنچتے ہیں

آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں بھی واٹس ایپ کی جانب سے متعدد فیچرز متعارف کرائے جائیں گے، ان میں سے کچھ فیچرز ایسے ہیں جو اس وقت بیٹا ورژنز میں موجود ہیں اور امید ہے کہ آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے

واٹس ایپ اپنے صوتی پیغامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک اور کارآمد فیچر پر کام کر رہا ہے جو کہ اگلی اپ ڈیٹ میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا

واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائیٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اینڈرائڈ اور ایپل کے لیے وائس نوٹ کے فیچر کو پہلے سے زیادہ بہتر اور مفید بنانے پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے اس ایپلیکیشن میں بہت سی تبدیلیاں لا رہا ہے. ان میں سے چند فیچرز کی تفصیلات ہم سنگت میگ کے قارئین کے لیے یہاں پیش کر رہے ہیں

▪️اپ ڈیٹڈ وائس میسجز:

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق واٹس ایپ وائس میسیج کو ریکارڈ کرتے وقت پاؤس(مختصر وقفہ دینے) کے آپشن پر کام کر رہا ہے۔ یہ فیچر واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ میں اینڈرائڈ اور ایپل دونوں آپریٹنگ سسٹمز کے لیے دستیاب ہوگا۔ وے بی ٹا انفو کے مطابق یہ ایک بہت کارآمد فیچر ہے کیوں کہ اس فیچر کی بدولت آپ کو پیغام ریکارڈ کرتے وقت اسے روک کر نیا پیغام ریکارڈ نہیں کروانا پڑے گا۔

وے بی ٹا انفو کی جانب سے اس فیچر پر جاری ہونے والی ڈیمو وڈیو کے مطابق وائس میسیج کی ریکارڈنگ روکنے کے بعد آپ کو ایک اور ریکارڈ بٹن نظر آئے گا، جب اس پر ٹیپ کریں گے تو آپ کے صوتی پیغام کی ریکارڈنگ اسی جگہ سے شروع ہوجائے گی، جہاں سے آپ نے اسے روکا تھا۔
اس وقت یہ فیچر آئی او ایس کے لیے ڈیولپمنٹ کے مراحل میں ہے اور جلد ہی یہ اینڈرائڈ کے لیے بھی دستیاب ہوگا

اس کے علاوہ اب صارفین وائس میسج کو بھیجنے سے پہلے سن بھی سکیں گے، جبکہ واٹس ایپ کی جانب سے پیغام ریکارڈ کراتے ہوئے ویوفارم کو بھی ڈسپلے کیا جائے گا

یہ فیچر بھی بیٹا ورژن میں موجود ہے جس کی آزمائش کچھ عرصے تک جاری رہے گی، جس کے بعد اسے عام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا

▪️میسج ری ایکشنز:

فیسبک میسنجر میں میسج ری ایکشنز کا فیچر تو کافی عرصے سے موجود ہے اور اب بہت جلد واٹس ایپ میں بھی اسے متعارف کرایا جائے گا

فیسبک میسنجر استعمال کرنے والے اس فیچر سے بخوبی واقف ہیں اور واٹس ایپ میں بھی کسی میسج پر صارف ایموجی سے اپنا ردعمل ظاہر کر سکیں گے

ری ایکشنز کے لیے کتنے ایموجیز واٹس ایپ میں دستیاب ہوں گے اس بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں

▪️چیٹ ببلز کا نیا انداز:

صارفین واٹس ایپ پر اپنا زیادہ وقت چیٹ ونڈوز میں گزارتے ہیں، کمپنی اس تجربے کو بھی بہتر بنانا چاہتی ہے

یہی وجہ ہے کہ آپ کے میسج کے ارگرد جو سبز ببلز نظر آتے ہیں، انہیں ری ڈیزائن کیا جارہا ہے، تاکہ ان ببلز کو زیادہ پرکشش بنایا جاسکے

▪️پہلے سے بہتر کانٹیکٹ کارڈ:

واٹس ایپ کے اینڈرائڈ ورژن میں کمپنی کی جانب سے پہلے سے بہتر ڈیزائن والے کانٹیکٹ کارڈ کا فیچر جلد متعارف کرایا جائے گا

اس وقت کانٹیکٹ کارڈ میں صرف تصویر نظر آتی ہے، مگر ری ڈیزائن کارڈ میں کالز، ٹیکسٹ اور ویڈیو کال کے آپشنز بھی موجود ہونگے، گروپ کانٹیکٹ کارڈ میں ٹیکسٹ بھیجنے کا آپشن ہوگا

▪️نئے فوٹو ایڈیٹنگ ٹولز:

واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسے فوٹو ایڈیٹر پر بھی کام کیا جا رہا ہے، جو اس وقت اسٹوریز میں دستیاب فوٹو ایڈیٹر سے ملتا جلتا ہے

اس فوٹو ایڈیٹر سے صارفین فوٹوز میں اسٹیکرز کا اضافہ کرسکیں گے اور ان کو کراپ بھی کرسکیں گے، اسی طرح فوٹوز میں ٹیکسٹ اور ایموجیز کو بھی شامل کیا جاسکے گا.

Tags:

Business Whatsappsocial mediaWhatsapp Features
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مینارِ پاکستان واقعے کا شرمناک ڈراپ سین، ٹک ٹاکر کی طرف سے رقم کے مطالبے کی آڈیو

Next

ماڑی پیٹرولیم کمپنی: نوکریوں میں مقامی افراد نظرانداز، آن لائن احتجاج

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme