Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

مینارِ پاکستان واقعے کا شرمناک ڈراپ سین، ٹک ٹاکر کی طرف سے رقم کے مطالبے کی آڈیو

By Akhtar Rasool
اکتوبر 11, 2021 2 Min Read
0

لاہور : صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ اکرم سے دست درازی کے معاملے نے ایک نیا موڑ اس وقت لیا، جب واقعے کے دونوں مرکزی کرداروں کی ایک آڈیو ٹیپ سامنے آئی

تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان پر دست درازی کیس میں عائشہ اکرم اور ریمبو کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے، جس میں عائشہ اکرم اور ریمبو کے مابین مکالمہ ہوا اور پوچھا گیا کہ مجرم چھ ہیں یا سات؟ جس پر عائشہ اکرم نے ریمبو کو بتایا کہ مجرم چھ ہیں، جنہیں شناخت کیا ہے

عائشہ اکرم اور ریمبو کے مابین مکالمے میں منصوبہ بندی کی گئی کہ فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں ، زیادہ تر مجرم غریب ہیں۔

لیک ہونے والی مبینہ آڈیو ٹیپ میں عائشہ اکرم نے کہا کہ مشکل سے ان لوگوں نے پانچ پانچ لاکھ کرنے ہیں

دوسری طرف ریمبو انہیں جواب دیتا ہے کہ چلیں ٹھیک ہے میں بات کرتا ہوں۔ یہ آڈیو ٹیپ گزشتہ دنوں عائشہ اکرم کی طرف سے اپنے ساتھی ریمبو پر الزامات عائد کرنے کے بعد ریمبو نے پولیس کو فراہم کی ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس میں گرفتار ملزمان سے عائشہ اکرم اور ریمبو نے رہائی کے بدلے رقم لینے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ پولیس نے اس آڈیو ٹیپ کو کیس کے ریکارڈ کا حصہ بنا دیا

اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیس شرق جمال نے کہا کہ ہم اس کال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریمبو کا فون قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ فون کال کی ریکارڈنگ کو کیس کا حصہ بنا رہے ہیں۔ ریمبو چار روز کے جسمانی ریمانڈ پر ہے، کیس میں کافی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے چند روز قبل تمام واقعہ کا ذمہ دار اپنے ساتھی ریمبو کو ٹھہرایا تگا، جس پر ریمبو کو گرفتار کرلیا گیا ہے

انویسٹی گیشن پولیس کو دیے گئے تحریری بیان عائشہ اکرم نے کہا تھا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا منصوبہ ریمبو نے ہی بنایا تھا ، ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنا رکھی ہیں ، ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا اور اب تک ریمبو مجھے بلیک میل کرکے دس لاکھ روپے لے چکا ہے ، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی ، ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے

اس کے بعد دو روز قبل ٹک ٹاکر عائشہ کیس کے حوالے سے ملزم ریمبو نے مینار پاکستان واقعہ سے متعلق نئے انکشافات کیے ۔ عدالت میں دیے گئے بیان میں ملزم ریمبو نے کہا کہ عائشہ نے مقدمے میں گرفتار فی ملزم سے پانچ لاکھ لینے کا کہا تھا ، عائشہ نےمجھے بلیک میل کیا کہ اگر بات نہ مانی تو جیل بھجوا دوں گی ، جس کے بعد راتوں رات مجھ پر ایف آئی آر کروائی گئی.

Tags:

LahorePakistanTiktokTiktoker
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بچوں میں اسکرین تکنے کی عادت دور کی نظر کمزور کرسکتی ہے

Next

واٹس ایپ کے وہ نئے فیچرز، جو اس ایپ کو بلکل تبدیل کرکے رکھ دیں گے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme