Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اہم ناراض وزرا کو منانے میں تاحال ناکام

By Akhtar Rasool
اکتوبر 3, 2021 2 Min Read
0

کوئٹہ بلوچستا کے وزیر اعلیٰ جام کمال کی وزارت اعلیٰ کی کرسی پارٹی اختلافات کے بھنور سے نہ نکل سکی

وزیراعلیٰ بلوچستان کی اپنی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) ارکان کو منانے کی کوششیں تاحال کامیاب نہیں ہو سکی ہیں

دوسری طرف جام کمال پر تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن کا دباؤ بھی برقرار ہے. بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کے لیے اجلاس نہیں بلایا جا سکا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان و صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران اور پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند کی رہائش گاہ گئے اور انہیں منانے کی کوشش کی، جام کمال نے انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ناراض ارکان اسمبلی نے ملاقاتوں میں وزیراعلیٰ بلوچستان پر واضح کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہیں اور ان کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس میں ان کا ساتھ دیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سردار عبدالرحمان کھیتران اور بشری رند کے علاوہ دیگر سے بھی رابطے کی کوشش کی ہے تاہم انہیں اس سلسلے میں کوئی کامیابی نہیں مل سکی

بلوچستان میں سیاسی بحران سنگین ہونے کے بعد بی اے پی سے ہی تعلق رکھنے والے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایک مرتبہ پھر پارٹی میں اختلافات دور کرانے کے لیے فعال ہوگئے ہیں اور بی اے پی میں چل رہے تنازع کے پیش نظر ریسکیو مشن پر ہیں

بلوچستان میں سیاسی بحران کے معاملے کو حل کرنے کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کوئٹہ میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کے گھر آمد ہوئی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ نصیب اللّٰہ بازئی، عبدالقادر، منظور کاکڑ سمیت دیگر سینیٹرز  بھی ہمراہ ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

صادق سنجرانی نے ناراض اراکین کے تحفظات دور کرنے کی کوشش بھی کی.

Tags:

BalochistanBAP BalochistanCM Jam KamalJam Kamal Government
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

وزیرِ اعظم عمران خان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں: شہباز گِل

Next

شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان منشیات کیس میں گرفتار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme