Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

وزیر خزانہ کا آئی ایم ایف سے پاکستان کیلئے زیادہ پالیسی سپورٹ کا مطالبہ

By Akhtar Rasool
اکتوبر 16, 2022 3 Min Read
0

وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے گورنر اسٹیٹ بینک واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کے ساتھ ایم ای این اے پی (مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان) کے اجلاس برائے وزرائے خزانہ اور گورنرز میں شرکت کے "وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے پاکستان کو سیلاب کے باعث درپیش چیلنجز کے تناظر میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور کثیرالجہتی عطیہ دہندگان سے ملک کے لیے زیادہ پالیسی سپورٹ کا مطالبہ کیا ہے۔”  موقع پر کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی صورتحال پر اپنا ردعمل تیار کرے

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ردعمل کی تیاری میں ان ممالک کو ماحولیات سے پیدا ہونے والی آفات کے پس منظر میں جن ملتے جلتے اقتصادی، سماجی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہیں مدنظر رکھا جائے

اس موقع پر آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان کے تباہ کن سیلاب کا حوالہ دیتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کے واقعات سمیت علاقائی معیشتوں کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور فنڈ کے مکمل تعاون کا یقین دلایا

وزیر خزانہ نے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کے جذبات پر شکریہ ادا کیا اور درپیش چیلنجز کے باوجود فنڈز کے پروگرام کو مکمل کرنے کا عزم کیا۔

انہوں نے انسانی تباہی اور ملک کو ہونے والے نقصانات پر بھی روشنی ڈالی اور سیلاب سے تباہی کی شدت کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے لیے مزید پالیسی تعاون کی درخواست کی۔

اسحٰق ڈار نے ممالک کی مدد کے لیے آئی ایم ایف کے نئے شعبوں ٹرسٹ سسٹین ایبلیٹی اینڈ ریزیلینس (ٹی ایس آر) اور ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) کے تحت فوڈ شاک ونڈو کا خیر مقدم کیا۔

وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر ہالینڈ کی ملکہ میکسیما سے مالیاتی شمولیت اور مساوات پر بینکاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا

ساتھ ہی ساتھ وزیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے سربراہ مساتسوگو اساکاوا سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے پاکستان کے ایک بڑے ترقیاتی پارٹنر کے طور پر کئی برسوں میں فراہم کی جانے والی مدد اور سیلاب کے بعد کے حالیہ وعدوں پر اے ڈی بی کے صدر کا شکریہ ادا کیا

اے ڈی بی کے صدر نے وزیر خزانہ کو ڈیڑھ ارب ڈالر کے بی آر اے سی ای پروگرام کی منظوری اور پاکستان کو مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اسحٰق ڈار نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے پاکستان میں نجی شعبے کی ترقی کو فروغ دینے میں آئی ایف سی کے کردار کو سراہا

وزیر خزانہ نے پاکستان میں خاص طور پر تجارتی مالیات کے لیے آئی ایف سی کی شمولیت کو بڑھانے کے ممکنہ ذرائع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اس سلسلے میں آئی ایف سی کو درکار تمام سہولتوں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

مختار ڈیوپ نے وزیر خزانہ کو آئی ایف سی کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا

Tags:

ADBClimate changeIMFPakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

وہیل کی نئی قسم بھی معدومیت کے خطرے سے دوچار

Next

’نمیبیا کا نام یاد رکھنا‘ : سچن ٹنڈولکر کا سری لنکا کی شکست پر دلچسپ تبصرہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme