Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںماحولیات

وہیل کی نئی قسم بھی معدومیت کے خطرے سے دوچار

By Akhtar Rasool
اکتوبر 16, 2022 1 Min Read
0

گزشتہ برس خلیجِ میکسیکو میں دریافت ہونے والی وہیل کی نئی قسم بھی معدومیت کے خطرے سے دوچار ہوگئی۔ 100 سے زائد سائنس دانوں کی ٹیم نے معاملے سے نمٹنے کے لیے بائیڈن انتظامیہ سے درخواست کردی ہے۔

رائسز وہیل کے نام سے جانی جانے والی وہیل کی اس قسم کو کافی عرصے تک برائڈیز وہیل سمجھا جاتا تھا۔ لیکن جنوری 2021 میں نیشنل اوشیئنک اینڈ ایٹماسفیرِک ایڈمنسٹریشن نے اس بات کا تعین کیا کہ یہ بیلِین وہیل کی ایک نئی قسم ہے۔

اس نسل کی تقریباً 50 وہیل زندہ بچی ہیں اور محققین کا ماننا ہے کہ اس کی بڑی وجہ سمندر میں تیل اور گیس کے لیے کی جانے والی کھدائیاں ہیں۔ ان کی تقریباً20 فی صد آبادی2010 میں پیش آنے والے ڈیپ واٹر ہورائزن کے واقعے میں ماری گئی تھی۔
سائنس دانوں کی ٹیم کی جانب سے خطرے کی گھنٹی بجائی جارہی ہے کہ انسانوں کی سرگرمیوں سے معدوم ہونے والی وہیل کی یہ قسم پہلی ہوگی۔

رائسز وہیل تقریباً پونے تین لاکھ کلو گرام وزنی اور 42 فِٹ لمبی ہوتی ہیں۔ ان کی زندگی عموماً 60 سال تک ہوتی ہے۔

سائنس دانوں کی جانب سے سیکری داخلہ ڈیب ہالینڈ اور سیکریٹری کامرس جینا رائمونڈو کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ یہ بڑی وہیل کی وہ واحد قسم ہے جو سارا سال امریکی پانیوں میں موجود ہوتی ہے۔

سائنس دانوں نے فاسل ایندھن کی تلاش اور خلیج کے پانیوں میں تبدیلی کو ان کے معدوم ہونے کے خطرات کی وجہ قرار دیا

Tags:

extinctionnew speciesRice's whalewhale
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

شیاؤمی کے برانڈ ’ریڈمی‘ نے اپنا نیا اور سستا ترین فون متعارف کرادیا

Next

وزیر خزانہ کا آئی ایم ایف سے پاکستان کیلئے زیادہ پالیسی سپورٹ کا مطالبہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme