Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ویران جزیرے پر 33 دن تک ناریل کھا کر زندہ رہنے والے تین شہری

By Akhtar Rasool
فروری 14, 2021 3 Min Read
0

لاطینی امریکا کے ملک کیوبا سے کے تین شہری، جو ویران جزیرے پر پھنس گئے تھے، 33 دن تک ناریل کھا کر زندہ رہے

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ بہاماس میں ایک ویران جزیرے پر تین افراد 33 دنوں تک پھنسے رہے لیکن اب انھیں بچا لیا گیا ہے۔ کوسٹ گارڈ کا عملہ معمول کے مطابق فضائی گشت کر رہا تھا جب انھوں نے دیکھا کہ ’انگوئیلا کے‘ میں یہ افراد ان کی مدد حاصل کرنے کے لیے ایک جھنڈا لہرا رہے تھے۔ کیوبا کے ان شہریوں نے حکام کو بتایا کہ وہ اتنے دنوں تک ناریل کھا کر گزارا کرتے رہے ہیں۔

ریسکیو مشن میں شامل ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ حیران ہوگئے جب انھیں بتایا گیا کہ یہ لوگ اتنی دیر تک یہاں بغیر کسی مدد کے زندہ رہ پائے ہیں۔ پیر کو حکام نے اس گروہ کو فلوریڈا کِیز اور کیوبا کے درمیان ایک جزیرے پر دیکھا

کوسٹ گارڈ کے اہلکار رائلی بیچر نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ گشت پر تھے جب ایک چیز نے ان کی توجہ حاصل کی۔ وہ اسے مزید دیکھنے کے لیے کم اونچائی پر فضائی گشت کرنے لگے۔ اس وقت انھوں نے دیکھا کہ کچھ لوگ اس جزیرے پر بے یار و مددگار ہیں

بی بی سی کے مطابق عملے کے پاس انہیں وہاں سے لے جانے کے لیے سامان نہیں تھا۔ لیکن ریسکیو مشن سے قبل ان کے لیے کھانا، پانی اور ریڈیو بھیجا گیا اور ان کے ساتھ رابطہ قائم کیا گیا

بیچر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے ساتھ کوئی ہسپانوی زبان بولنے والا شخص نہیں تھا لیکن میں ٹوٹی پھوٹی ہسپانوی زبان بول پا رہا تھا۔ مجھے پتا چلا کہ وہ کیوبا سے ہیں اور انھیں طبی امداد کی ضرورت ہے۔ انھوں نے اپنی بات پر اتنا زور ضرور دیا کہ وہ اس جزیرے پر 33 دن سے پھنسے ہوئے ہیں۔ اس گروہ میں دو مرد اور ایک خاتون تھیں۔ انہوں نے کوسٹ گارڈ کے عملے کو بتایا کہ جب ان کی کشتی ڈوب گئی تو وہ تیر کر اس جزیرے تک پہنچے

جسٹن ڈوہرٹی نے کہا ہے کہ گروہ نے بعد میں بتایا کہ انھوں نے زندہ رہنے کے لیے ناریل سے تمام تر غذائی ضروریات پوری کیں۔ شروع مں دیکھ کر لگتا ہے کہ اس جزیرے پر کچھ نہیں ہے۔ یہاں پودے اور کچھ درخت ہیں اس لیے یہ لوگ بچ پائے

جب کہ امریکی ذرائع ابلاغ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ چوہے اور سمندری حیات کھا کر زندہ رہے

منگل کو آخر کار اس گروہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔ انہیں فلوریڈا میں فوراً ایک طبی مرکز لے جایا گیا، تاہم ان افراد میں کوئی بڑا زخم یا چوٹ ظاہر نہیں ہوئی

کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ اس کے بعد انھیں امریکی امیگریشن اور کسٹمز ڈیپارٹمنٹ لے جایا گیا۔ ریسکیو ٹیم نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ انہوں نے پہلے کبھی ایسی صورتحال نہیں دیکھی۔

ڈوہرٹی کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی ایسا نہیں دیکھا کہ اتنے طویل عرصے تک کوئی جزیرے پر زندہ پھنسا رہے۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ کے خلاف ﺗﺤﺮﯾﮏ ﻋﺪﻡ ﺍﻋﺘﻤﺎﺩ کے لیے ﺁﺻﻒ ﺯﺭﺩﺍﺭﯼ نے ﭘﯽ ﮈﯼ ﺍﯾﻢ کو کمر کسنے کا کہہ دیا

Next

ترکی کا غیر ملکی طلبہ کے لئے اسکالرشپس پروگرام کا اعلان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme