Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ٹوئٹر قومی سلامتی اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہے، کمپنی کے سابق اہلکار کا انکشاف

By Akhtar Rasool
اگست 25, 2022 2 Min Read
0

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سابق سکیورٹی سربراہ نے کہا ہے کہ کمپنی نے امریکی نگران اداروں سمیت صارفین کو گمراہ کیا

انہوں نے کہا ”ٹوئٹر قومی سلامتی اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہے“

تفصیلات کے مطابق خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹوئٹر کے سابق سکیورٹی سربراہ پیٹر زاٹکو نے امریکی وفاقی اداروں کو شکایت درج کروائی تھی کہ ٹوئٹر کو سنگین سکیورٹی مسائل کا سامنا ہے، جن سے صارفین کی ذاتی معلومات، کمپنی کے شیئر ہولڈرز، قومی سلامتی اور جمہوریت کو خطرہ لاحق ہے

پیٹر زاٹکو نے اپنی شکایت میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ٹوئٹر نے جعلی اور سپیم اکاؤنٹس کا غلط اندازہ لگاتے ہوئے جان بوجھ کر انہیں کم ظاہر کیا ہے

واضح رہے کہ امریکی ارب پتی ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کی ڈیل منسوخ کرنے کی یہی وجہ بیان کی تھی کہ ٹوئٹر پر پانچ فیصد بوٹس اکاؤنٹ ہیں، جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے خودکار طریقے سے چلتے ہیں

ایلون مسک نے منگل کو بھی ٹویٹ کیا تھا کہ سپیم اکاؤنٹس کا مسئلہ بورڈ ممبران کے ساتھ اٹھایا گیا ہے، لیکن بورڈ نے یہ اہم معلومات عوام کے ساتھ شیئر نہ کرنے کا فیصلہ کیا

اس سے قبل بھی ایلون مسک کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ ٹوئٹر نے جعلی اور سپیم اکاؤنٹس کی درست تعداد صارفین سے چھپائی ہوئی ہے

دوسری جانب ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ سابق اہلکار پیٹر زاٹکو کو بری کارکردگی کی بنیاد پر کمپنی سے نکالا گیا تھا جبکہ پیٹر زیٹکو کے وکلا نے ان الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹو پارگ اگروال کے ساتھ جھگڑے کے بعد انہیں نکالا گیا تھا

پیٹر زاٹکو نے ٹوئٹر اور کمپنی کے سربراہ پارگ اگروال پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے صارفین کے اکاؤنٹس کی غلط تعداد بتائی ہے اور اگر درست بتاتے تو اس سے کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچتا

کمپنی نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ٹوئٹر کے متعلق غلط بیانیہ گھڑا گیا ہے کہ ہماری پرائیویسی اور ڈیٹا سکیورٹی کا طریقہ کار ناقص ہے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پیٹر زیٹکو نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے الزامات عائد کیے ہیں تاکہ توجہ حاصل کرتے ہوئے ٹوئٹر، اس کے صارفین اور شیئر ہولڈرز کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

Tags:

DemocracySecurityThreatTweeter
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

معمر افراد کے دماغ کو برقی جھٹکے دینے سے یادداشت بہتر ہونے کا انکشاف

Next

ایچ ای سی نے اسریٰ یونیورسٹی میں تمام داخلے بند کر دیے، معاملہ کیا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme