Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ٹوئٹر کے مقابلے میں فیسبک کی ایپ یا فیچر متعارف کیے جانے کا امکان

By Akhtar Rasool
دسمبر 9, 2022 2 Min Read
0

اطلاعات ہیں کہ فیسبک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی ’میٹا‘ جلد ہی ٹوئٹر کے مقابلے میں ایپلیکیشن یا پھر اس جیسے فیچرز کو اپنی پرانی ویب سائٹس میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے

امریکی اخبار ’نیو یارک ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کا انتظام سنبھالے جانے اور پلیٹ فارم کے مشکل میں پھنسنے کے بعد فیسبک کے اعلیٰ عہدیداروں نے ایک اجلاس کیا

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ٹوئٹر کے ٹکر کی ایپلیکیشن یا پھر اس سے ملتے جلتے فیچرز کو انسٹاگرام یا فیسبک میں متعارف کرائے جانے پر تبادلہ خیال کیا گیا

فیسبک کی مالک کمپنی میٹا کے اعلیٰ عہدیداروں کا خیال ہے کہ اس وقت ٹوئٹر مشکلات کا شکار ہے اور یہی وقت ہے کہ اس کے ٹکر کی ایپل کیشن یا فیچرز کو متعارف کرایا جائے

تایم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوری طور پر میٹا کے اعلیٰ عہدیدار اس بات پر متفق نہیں ہو سکے کہ آیا ٹوئٹر کے ٹکر کی ایپلیکیشن متعارف کرائی جائے یا پھر اس سے ملتے جلتے فیچرز کو انسٹاگرام یا فیس بک میں پیش کیا جائے

اجلاس میں اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ ٹوئٹر کے ٹکر کی نئی ایپلیکیشن متعارف کرا کر اس میں انسٹاگرام کی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں عہدیداروں نے مختلف تجاویز پیش کیں اور بعض عہدیداروں نے کہا کہ ’ریئل ٹائم یا ریئل ریلز‘ کے نام سے انسٹاگرام یا فیسبک پر ٹوئٹر کی طرز کے فیچرز متعارف کرائے جائیں

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بعض عہدیداروں نے تجویز دی کہ ’انسٹنٹ‘ یا پھر اسی طرح کے دوسرے نام سے نئی ایپلی کیشن متعارف کرائی جائے جو کہ ٹوئٹر کی طرح مختصر تحریری پیغام شیئر کرنے کے لیے بہترین آپشن ہو

ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ فیسبک کی جانب سے ٹوئٹر کے ٹکر کی ایپلیکیشن متعارف کرائی جائے گی یا پھر انسٹاگرام یا فیسبک پر ٹوئٹر کی طرز کے فیچرز پیش کیے جائیں گے

واضح رہے کہ فیسبک پہلے سے ہی حریف ایپلیکیشنز جن میں ٹک ٹاک اور ٹوئتر سرفہرست ہیں، ان کے فیچرز کو کاپی کرنے میں بدنام ہے

فیسبک عام طور پر اپنی تمام حریف ایپلیکیشنز کے فیچرز کی نقل کرکے صارفین کو زیادہ سے زیادہ مصروف رکھنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے

اس وقت فیسبک کو دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ کا اعزاز حاصل ہے، جبکہ اسی کمپنی کی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ بھی دنیا کی سب سے بڑی میسیجنگ ایپ ہے

علاوہ ازیں انسٹاگرام نے بھی ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ کو ٹکر دینے کے لیے ان کے ہی چرائے گئے فیچرز کو کاپی کرکے صارفین کو مصروف رکھنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

Tags:

Facebooksocial mediaTweeter
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ڈالر بحران کی وجہ سے انسانی جانیں بچانے والی ادویات کی قلت کاخدشہ

Next

مسٹری اسپنر ابرار احمد، جو اپنے پہلے ہی میچ میں سات وکٹیں لے اڑے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme