Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںموسم

پاکستان میں گرمی کی لہر، درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان!

By Akhtar Rasool
جون 21, 2023 3 Min Read
0

پاکستان کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے منگل کو جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا، ‘”جنوبی پنجاب اور سندھ کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے“

پاکستان کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبہ پنجاب میں گرمی کی ایک نئی لہر کا آغاز ہوا ہے اور درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔ حکام نے لوگوں سے دھوپ میں باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور سندھ کے کچھ علاقوں میں دن کا درجہ حرارت معمول سے چار سے چھ ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”عام لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر براہ راست سورج کی روشنی میں میں جانے سے پرہیز کریں۔‘‘

دوسری جانب سات ہزار سے زائد گلیشیئرز والے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے دو سے چار ڈگری زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شدید موسمیاتی تبدیلیوں والے یہ حالات منگل سے آئندہ ہفتے کے روز تک برقرار رہیں گے

پاکستان کو حالیہ کچھ عرصے سے شدید موسمی حالات کا سامنا ہے۔ چند روز قبل پاکستان کے ان گرم علاقوں میں برف کے اولے گرے ہیں، جہاں ان کی توقع ہی نہیں تھی۔ پاکستان کے کئی علاقوں کو شدید بارشوں کا بھی سامنا ہے۔ تاہم گزشتہ سال کے برعکس پاکستان میں اس سال معمول سے کم مون سون بارشوں کی توقع ہے

واضح رہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ممالک میں شامل ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان اور اس کے عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ عالمی ادارے جرمن واچ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں پاکستان کو ان ممالک میں شمار کیا ہے، جو ماحولیات سے بری طرح متاثر ہیں۔ پاکستان عالمی کاربن کے ایک فیصد سے بھی کم اخراج کا ذمہ دار ہے لیکن موسمیاتی تبدیلیوں سے، جو ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوئے، پاکستان ان میں پانچویں نمبر پر ہے

کئی ماہرین کا خیال ہے کہ عالمی حدت کی وجہ سے ملک کے شمال میں پگھلتے ہوئے گلشیئر ملک کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں۔ ماہر ماحولیات ڈاکڑ پرویز امیر کہتی ہیں ”پاکستان کو اس وقت چار بڑے خطرات کا سامنا ہے، گلشیئرز کا پگھلنا، کوئلے کا استعمال، اسموگ اور خشک سالی‘‘

ان کا مزید کہناہے ”کئی ساحلی علاقوں سے نقل مکانی پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔ اوماڑہ، پسنی، بدین، ٹھٹھہ، سجاول اور گوادر سمیت کئی علاقوں سے نقل مکانی ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی علاقے خشک سالی کے شکار بھی ہوئے ہیں۔ یہ عوامل فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔‘‘

ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کو فوسل فیول سے گرم کرنے کا عمل کرہ ارض پر موسموں میں زیادہ سے زیادہ شدت پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہے۔ سائنسدان ایک عرصے سے ان خطرات کی نشان دہی کر رہے تھے۔ رائل نیدرلینڈز میٹیورولوجیکل انسٹیٹیوٹ کے ماہر سوکژے فلپ کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات بھی الگ الگ خطوں کے حساب سے مختلف ہوتے ہیں

وہ کہتے ہیں، ”ایک طرح کے شدید موسم کے شکار خطوں میں بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات مختلف علاقوں میں مختلف ہو سکتے ہیں۔‘‘

Tags:

ClimateClimate changeclimate change cause of heatwaveclimate change cssclimate change in pakistanclimate change in urduclimate change latestclimate change newsClimate change pakistanheatHeat Waveheat wave in pakistanHeat Wavesheat waves in pakistanheatwave in pakistanPakistanpakistan heatpakistan heat wavepakistan heatwavepakistan heatwave 2022pakistan newsus climate change heat wavesus climate change heat waves (cr)
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

’انہیں حیدرآباد لے جائیں‘ مٹھی ہسپتال یا مشورہ مرکز؟

Next

سندھو سلطنت: دریائے سندھ کی کہانی، اسی کی زبانی (قسط 5)

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme