Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

پاکستان کی پہلی  مقامی تیار کردہ الیکٹرک موٹرسائیکل

By Akhtar Rasool
جولائی 9, 2021 2 Min Read
0

اس الیکٹرک بائیک کو جولٹا الیکٹرک نامی کمپنی نے تیار کیا ہے جس کی جانب سے متعدد ماحول دوست بائیکس کو بتدریج متعارف کرائے جانے کا منصوبہ ہے. جس کے بعد صارفین کو بائیکس کے مختلف ماڈلز جے ای 70، جے ای 70 ایل، جے ای 70 ڈی، جے ای 100 ایل، جے ای 125 ایل، جے ای اسکوٹی اور جے ای اسپورٹس بائیک دستیاب ہوں گے

ان سارے ماڈلز کی رفتار بھی مختلف ہوگی، جو دس سے ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی اور فل چارج بیٹری پر ساٹھ سے ایک سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکیں گے

فی الحال کمپنی کی طرف سے ایک ای بائیک جے ای 70 کو متعارف کرایا گیا ہے، جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ماحول دوست، ایندھن فری، اسموک فری، بے آواز اور آلودگی نہیں پھیلائے گی

یعنی یہ موٹرسائیکل ایندھن بچانے کے لیے بہترین ہے اور اسے خاص طور پر پاکستانی صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق جے ای 70 ایک مکمل چارج بیٹری پر ٹوٹل 80 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکے گی

جبکہ ہموار سڑک پر اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ غیرہموار روڈ پر  فی گھنٹہ رفتار کم ہوگی

اس میں 20 اے ایچ کی پاور بیٹری ہوگی، جبکہ موٹر پاور ایک ہزار واٹ ہے

موٹرسائیکل کی بیٹری رات بھر میں چارج ہوسکے گی اور اس دوران بجلی کا ڈیڑھ یونٹ خرچ ہوگا

کمپنی کا کہنا ہے کہ بائیک میں کلچ اور گیئرز نہیں جبکہ زیادہ مینٹینیس کی بھی ضرورت نہیں

پاکستان میں اس ای بائیک کو پاکستان الیکٹروک وہیکل پالیسی 2020۔2025 کے تحت متعارف کرایا گیا ہے

فی الحال اس موٹرسائیکل کی قیمت کا کوئی باضابطہ اعلان تو نہیں کیا گیا مگر امکان ہے کہ  قیمت 80 سے 90 ہزار روپے کے درمیان ہوگی.

Tags:

E_BikeElectric BikePakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کل سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کے آغاز کی پیشگوئی

Next

ارطغرل غازی پر علامہ محمد اقبال کی خواہش پر چراغ حسن حسرت کی لکھی گئی تاریخی کتاب

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme