Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںموسم

پنجاب میں بارشوں کے رواں اسپیل کی شدت میں اضافہ، سیلابی صورتحال کا خدشہ

By Akhtar Rasool
جولائی 11, 2021 2 Min Read
0

لاہور : پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں آج سے مون سون بارشوں کے رواں اسپیل کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے، جس کے باعث شہری علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آ ج سے ملک کے شمالی حصوں میں مون سون کی شدت میں اضافہ دیکھا جائے گا، 10جولائی سے 14جولائی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن اور رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم ، گجرات، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، گجرانوالہ ، حافظ آباد اور لاہور سمیت شیخوپورہ ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آ باد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوشاب ،سرگودہا ،میانوالی،بھکر اور لیہ میں 10 سے 14 جولائی تک تیز بارشوں کا امکان ہے، 12سے14جولائی تک لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال ، راجن پور، بہاولپور اور بہاولنگر،رحیم یار میں بھی گرج چمک اور کہیں کہیں تیز بارش متوقع ہے

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مون سون بارشیں پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتیں ہیں جب کہ لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور فیصل آ باد میں 12سے 14جولائی کے دوران تیز بارش کے سبب شہری سیلاب کے خطرات ہیں، اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی انتظامات کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ بارش کے دوران گھر وں کے اندر اور باہر احتیاط برتیں۔ برقی تنصیبات اور خستہ حال عمارات سے مناسب فاصلہ رکھیں.

Tags:

FloodMonsoonPunjab
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

واٹس ایپ نے ہائی ریزولیشن تصویر بھیجنے کا مسئلہ حل کردیا

Next

بلوچستان میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور سنگین صورتحال اختیار کرتا ہیپاٹائٹس

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme