Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

پنجشیر میں طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان گھمسان کی جنگ، احمد مسعود کی امریکا سے مدد کی اپیل

By Akhtar Rasool
اگست 24, 2021 5 Min Read
1

کابل : افغان صوبے پنجشیر میں طالبان اور احمد مسعود کی سربراہی میں قومی مزاحمتی فرنٹ کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے، جس میں دونوں جانب سے کامیابی کے متضاد دعوے سامنے آ رہے ہیں

عالمی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پنجشیر میں طالبان اپنے سب سے زیرک کمانڈر قاری فصیح الدین کی قیادت میں جنگ لڑ رہے ہیں، جب کہ قومی مزاحمت فرنٹ کی سربراہی سابق شمالی اتحاد کے مقتول امیر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کے ہاتھوں میں ہے، جنہوں نے طالبان کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے گزشتہ روز امریکا سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے اسلحہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

دونوں فریق ایک دوسرے کو بھاری نقصان پہنچانے کے متضاد دعوے کر رہے ہیں۔ قومی مزاحمتی فرنٹ نے طالبان کے تین سو جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب طالبان نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمت کاروں کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے

واضح رہے کہ اشرف غنی کے ملک چھوڑنے کے بعد ملک کے نائب صدر امر اللہ صالح نے نگراں صدر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے پنجشیر میں ہی پناہ لی ہے اور اب وہ احمد مسعود کے ساتھ مل کر طالبان کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ جبکہ اشرف غنی کے بھائی نے امراللہ صالح کو ٹھگ قرار دیا ہے

امراللہ صالح نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ طالبان پنجشیر وادی کے داخلی راستوں پر جمع ہوگئے ہیں۔ قومی مزاحمتی فرنٹ نے درۂ سالانگ بند کر دیا ہے اور یہ وہ علاقے ہیں جہاں آنے سے گریز کرنا چاہیے۔ طالبان اندر داخل ہوئے، تو انہیں اندراب وادی کی طرح پنجشیر میں بھی بھاری نقصان اُٹھانا پڑے گا

جبکہ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے درۂ سالانگ بند کرنے کے امراللہ صالح کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنجشیر مکمل طور پر طالبان کے محاصرے میں ہے اور ہماری خواہش ہے کہ مذاکرات سے معاملات حل ہوجائیں. طالبان کے ترجمان نے اپنے بیان میں صوبہ بغلان کے ضلع بنوں، پل حصار اور دہ صلاح پر قبضے کا بھی دعویٰ کیا ہے

افغان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبے پنج شیر میں بہت کم لوگ جنگ چاہتے ہیں

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پنج شیر کے با اثر افراد اور رہنما ہمیں بار بار یہ پیغام بھجوا رہے ہیں کہ وہ جنگ نہیں چاہتے

ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس پیغام کا مطلب ہے کہ پنج شیر کے لوگ لڑنا نہیں چاہتے

اس سے قبل طالبان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی گئی تھی، جس میں طالبان جنگجوؤں کو افغان فوجی سازومامان کے ساتھ پنجشیر کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق احمد شاہ مسعود کے بتیس سالہ بیٹے احمد مسعود کا کہنا ہے کہ ہم نے سوویت یونین کا مقابلہ کیا تھا اور ہم طالبان کا مقابلہ کریں گے

رپورٹ میں کہا گیا کہ طالبان نے احمد مسعود کو کابل کے شمال میں واقع وادی پنج شیر حوالہ کرنے کے لیے چار گھنٹے کا وقت دیا تھا، جہاں احمد مسعود کے علاوہ افغانستان کے نائب صدر امر اللہ صالح بھی موجود ہیں

احمد مسعود نے کہا کہ میں اپنے زیر قبضہ علاقے کسی صورت طالبان کے حوالے نہیں کروں گا، تاہم مفاہمت کا عندیہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اور سیکیورٹی کی شرط پر طالبان کو اپنے والد کا قتل معاف کرنے کے لیے تیار ہوں

قبل ازیں احمد مسعود نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو میں کہا تھا کہ میں آج وادی پنچ شیر سے لکھ رہا ہوں اور اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کو تیار ہوں. میں مجاہدین کے ساتھ ہوں جو ایک مرتبہ پھر طالبان سے لڑنے کے لیے تیار ہیں

احمد مسعود نے اپنے جنگجوؤں کے لیے امریکا سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے اسلحے کی فراہمی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہمیں مزید اسحلہ، بارود اور دیگر سازوسامان کی ضرورت ہے

یاد رہے کہ کابل میں طالبان کے دوبارہ کنٹرول کے بعد احمد مسعود نے مطالبہ کیا تھا کہ طالبان کی شراکت سے ملک میں ایک نمائندہ حکومت تشکیل دی جائے. انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر طالبان نے اقتدار میں شراکت کے حوالے سے مذاکرات نہ کیے تو جنگ ناگزیر ہوگی

واضح رہے کہ افغانستان میں بغلان کے بعد پنجشیر واحد صوبہ جہاں اب تک طالبان فتح حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ تخار، کپیسا، پروان اور نورستان کی سرحدوں متصل پنجشیر کی آبادی سترہ لاکھ تین ہزار ہے اور صوبائی دارالحکومت بازارک سمیت ساتوں اضلاع پر شمالی اتحاد کا کنٹرول ہے

یہ بات ذہن میں رہے کہ طالبان نے افغانستان کی وادی پنج شیر کے سوا دیگر تمام علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پنج شیر، طالبان کے خلاف مزاحمت کا آخری مرکز ہے جہاں مخالف جنگجو جمع ہوگئے ہیں

کابل کے شمال میں ہندوکش کے بلند پہاڑوں کے بیچ میں واقع وادی پنج شیر ماضی میں بھی طالبان کے خلاف مزاحمت کی علامت رہی ہے، جب احمد شاہ مسعود نے سوویت یونین کے خلاف جنگ اور اس کے بعد 2001ع میں قتل تک طالبان اور دیگر فورسز سے محفوظ رکھا.

یہ بھی پڑھئیے:

  • طالبان کا وزیرِ تعلیم،  وزیرِ داخلہ، خزانہ، انٹیلی جنس چیف اور سربراہ مرکزی بینک  کا تقرر

  • سابق افغان آرمی چیف کی ایئر پورٹ پر قطار میں کھڑے تصویر منظر عام پر

  • ایران نے افغانستان کو ایندھن کی برآمدات بحال کر دیں

  • پنجشیر کے قریب تین اضلاع پر طالبان مخالف فورسز کا قبضے کا دعویٰ

  • امر اللہ صالح ٹھگ ہے، احمد مسعود طالبان سے معاہدے پر راضی ہیں، حشمت غنی

  • طالبان کے کون سے اہم رہنما انڈین ملٹری اکیڈمی کے تربیت یافتہ ہیں؟

  • طالبان کا افغانستان میں نیا آئین لانے اور امارتِ اسلامی قائم کرنے کا اعلان

  • بھارتی فوجی افسر نے افغان صورتحال پر  آئی ایس آئی کو مبارکباد کیوں دی؟

  • افغان سیاسی مفاہمتی عمل کا آغاز؛ طالبان کی حامد کرزئی اور عبد اللہ عبداللہ سے ملاقات

  • طالبان سے سیاسی مذاکرات کی حمایت کرتا ہوں، اشرف غنی

  • طالبان سے کوئی دشمنی نہیں، بات چیت کے لیے دروازے کھلے ہیں، امریکی وزیر

  • احمد مسعود نے طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کر دیا

 

Tags:

AfghanistanAfghanistan warAhmed MasudPanjshirTaliban Northern Alliance WArWar Lords Afghanistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

طالبان کا وزیرِ تعلیم،  وزیرِ داخلہ، خزانہ، انٹیلی جنس چیف اور سربراہ مرکزی بینک  کا تقرر

Next

طالبان کا افغان شہریوں کے لیے کابل ایئرپورٹ بند کرنے کا اعلان

One Comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme