امر اللہ صالح ٹھگ ہے، احمد مسعود طالبان سے معاہدے پر راضی ہیں، حشمت غنی

طالبان کی حمایت کرنے والے افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی کا کہنا ہے کہ امر اللّٰہ صالح ایک ٹھگ ہے، احمدشاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود طالبان سے امن معاہدے پر راضی ہیں

کابل سے ایک مقامی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے انکشاف کیا کہ امر اللّٰہ صالح کو بتا دیا گیا ہے کہ وہ گھر پر رہے یا کہیں اور چلا جائے

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لیے امن کی اشد ضرورت ہے، طالبان امن اور تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، طالبان امن اور تحفظ دیں، ہم ان کی مدد کریں گے

جب حشمت غنی سے طالبان کی طاقت اور کمزوری کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ امن لانا طالبان کی طاقت ہے، معیشت اور خارجہ امور ان کی کمزوری ہیں، ہم طالبان کی مدد کریں گے۔

طالبان حکومت میں ان کی شمولیت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب حشمت غنی نے کہا کہ میں نہ بھائی (اشرف غنی) کی حکومت میں شامل ہوا، نہ ہی طالبان کی حکومت میں شامل ہوں گا، افغان عوام کے لیے امن اور بہتری چاہتا ہوں

واضح رہے کہ افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی افغان طالبان کی حمایت کا اعلان بھی کر چکے ہیں

انہوں نے کہا تھا کہ طالبان کے آنے سے اب تک کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، اشرف غنی اور حامد کرزئی کے دورِ اقتدار میں کرپشن عام تھی

ادہر احمد شاہ مسعود کے بھائی اور برطانیہ میں افغانستان کے سابق سفیر احمد ولی مسعود کا کہنا ہے کہ اشرف غنی کو امریکا نے تعینات کیا، اس لیے موجودہ افراتفری کا الزام امریکا کو بھی جاتا ہے

روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے احمد ولی مسعود نے کہا کہ افغانستان میں حالات کے سنبھلنے کے بعد پتہ چلے گا کہ طالبان کنٹرول کا ملک پر کیا اثر پڑے گا، اگر تمام فریقین مذاکرات میں مخلص اور سنجیدہ ہیں تو بات آگے بڑھانے کے کئی راستے اور طریقے ہیں۔

احمد ولی مسعود نے کہا کہ افغانستان میں امن واستحکام لانے کے لیے پاکستان انتہائی اہم اور مرکزی کردار ادا کر رہا ہے

انہوں نے کہا کہ امریکا نے افغان فوج پر اربوں ڈالر سرمایہ کاری کی اور اس کا ہمیں فائدہ بھی ہوا ہے، امریکا نے افغانستان میں سیاسی، عسکری قیادت کا غلط انتخاب کیا جس کی وجہ سے سب ٹوٹ پھوٹ گیا

دوسری جانب مفرور اور خود ساختہ جلاوطن سابق افغان صدر اشرف غنی کے بیٹے طارق غنی نے اپنے والد کی حکومت کے خاتمے اور کابل پر طالبان کے قبضے کے حوالے سے کسی بھی تبصرے سے انکار کیا ہے

ایک برطانوی اخبار کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے ایک اعلیٰ طبقے کے رہائشی علاقے میں رہائش پذیر انتالیس سالہ طارق غنی ایک مہنگے ٹاؤن ہاؤس میں اپنی ‘پارٹنر’ الزبتھ پیئرسن کے ساتھ خوشحال زندگی بسر کر رہے ہیں. ان کی پارٹنر ڈیموکریٹک پارٹی کی سینیٹر الزبیتھ وارن کی معاون ہیں.

طارق غنی امریکا میں پیدا ہوئے اور یہیں پلے بڑھے ہیں ان کی والدہ رولا کا تعلق لبنان سے ہے جبکہ انکی بڑی بہن 43 سالہ مریم غنی نیویارک میں مقیم ہیں.

یہ بھی پڑھئیے:

احمد مسعود نے طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close